سرینگر (پرویز الدین): جموں و کشمیر کے وزیر اعلی عمر عبدللہ نے ہندوستان کے حج کوٹے میں بھاری تخفیف پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے 50 ہزار سے زائد ہندوستانی عازمین کا حج کوٹہ منسوخ کیے جانے پر وزرات خارجہ سے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔
The reported cancellation of Hajj slots for over 52,000 Indian pilgrims, many of whom have already completed payments, is deeply concerning. I urge Hon’ble Minister of External Affairs @DrSJaishankar to engage with the Saudi authorities at the earliest to explore a resolution in…
— Office of Chief Minister, J&K (@CM_JnK) April 13, 2025
عمر عبدللہ نے کہا کہ متاثرین میں سے کئی عازمین ایسے ہیں جو پہلے ہی سالانہ حج کے لیے اپنی ادائیگیاں مکمل کر چکے ہیں۔ وزیر اعلی نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ 52 ہزار سے زیادہ ہندوستانی عازمین کے کے لیے حج سلاٹ کی منسوخی کی اطلاع ہے، جن میں سے اکثر اپنی ادائیگی مکمل کر چکے ہیں، یہ شدید تشویش کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ تمام متاثرہ عازمین کے مفاد میں معاملے کا حل نکالنے کے لیے فوراً سعودی حکام سے بات چیت کریں۔
انہوں نے اپنے پوسٹ میں مزید لکھا کہ اس سال مقدس حج کرنے کی امید رکھنے والے ہزاروں افراد کی پریشانی کم کرنے کے لیے یہ اقدام انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
وہیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی ہندوستان کے نجی حج کوٹے میں 80 فیصد تخفیف کی خبر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خارجہ پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو ریاض میں حکام کے ساتھ اٹھائے۔
Disturbing news emerging from Saudi Arabia. Reports indicate that 80% of India’s private Haj quota has been cut abruptly. This sudden decision is causing immense distress for pilgrims and tour operators across the country.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) April 13, 2025
Urge the Ministry of External Affairs to immediately…
محبوبہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ "سعودی عرب سے پریشان کن خبریں آرہی ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ ہندوستان کے پرائیویٹ حج کوٹے میں اچانک 80% تخفیف کر دی گئی ہے۔ اس اچانک فیصلے سے ملک بھر کے عازمین اور ٹور آپریٹرز کو شدید پریشانی ہو رہی ہے۔ وزارت خارجہ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس معاملے کو اٹھاتے ہوئے فوری طور پر مداخلت کرے"۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب نے بھارت، پاکستان سمیت ان 14 ممالک کے ویزوں پر پابندی لگا دی، آخر وجہ کیا ہے؟
حج 2025: عازمین حج کو اپنے پاسپورٹ 18 فروری تک جمع کرانا ہوگا