ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام اور ہندوارہ میں کینڈل مارچ، دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت - CANDLELIGHT MARCH IN PAHALGAM

یہ مارچ اس بات کی علامت تھا کہ پہلگام کی عوام دہشت گردوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔

پہلگام اور ہندوارہ میں کینڈل مارچ
پہلگام اور ہندوارہ میں کینڈل مارچ (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 22, 2025 at 10:22 PM IST

1 Min Read

پہلگام: پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف مقامی لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکال کر اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ مارچ کے شرکاء نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر اپنی مہمان نوازی اور پرامن روایت کے لیے جانا جاتا ہے، اور ایسے حملے ہماری تہذیب اور اقدار کے خلاف ہیں۔

اس پرامن مارچ کے دوران دہشت گردوں کے خلاف نعرے لگائے گئے اور علاقے میں امن و استحکام کی بحالی پر زور دیا گیا۔ یہ مارچ اس بات کی علامت تھا کہ پہلگام کے عوام عسکریت پسندی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور ایسے واقعات کے خلاف متحد ہو کر کھڑے ہیں۔

ادھر شمالی کشمیر کپوارہ ضلع کے ہندوارہ مین چوک میں سماجی کارکن شیخ جمشید وار توصیف نے نوجوانوں کے ساتھ ہندواڑہ میں ایک پرامن کینڈل مارچ کا اہتمام کیا۔ یہ مارچ پہلگام میں سیاحوں پر حالیہ حملے کے خلاف احتجاج کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کا مقصد متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ایک مضبوط پیغام دینا تھا کہ کشمیری عوام ہر طرح کے تشدد کے خلاف متحد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.