ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں 12 موٹر سائیکل سیز، 40 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد - TRAFFIC VIOLATOR FINED

پلوامہ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم چلائی۔

س
جنوبی کشمیر میں ٹریفک پولیس کی کارروائی 12 موٹر سائیکل سیز (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 9, 2025 at 4:59 PM IST

2 Min Read
جنوبی کشمیر میں 12 موٹر سائیکل سیز، 40 ڈرائیوروں پر جرمانہ عائد (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (سید عادل) : بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کے پیش نظر جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیر کے روز ایک خصوصٰ مہم کا آغاز کرتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں خاص کر بائیکرز کے خلاف کڑی کارروائی انجام دی۔ پولیس حکام کے مطابق ’’اس مہم کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط کو یقینی بنانا اور حادثات میں کمی لانا ہے۔‘‘

ٹریفک مہم کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں خاص کر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ خاص طور پر بغیر دستاویز کے گاڑی چلانے، نابالغ ڈرائیورز، ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے بائیکرز کے علاوہ کمرشل گاڑیوں میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو کو گاڑی میں سوار (یعنی اوورلوڈنگ) کرنے والے ڈروائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق اس مہم کے دوران 12 موٹر سائیکلیں ضبط کی گئیں جبکہ 40 گاڑیوں کے چالان کیے گئے۔ اس کے علاوہ، متعدد ڈرائیورز سے موقع پر ہی جرمانہ وصول کیا گیا۔

ایک پولیس افسر نے بتایا کہ ’’یہ مہم عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر قابو پانے کے لیے شروع کی گئی ہے۔‘‘ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو گاڑیاں چلانے کے اجازت ہر گیز نہ دیں اور تمام ڈرائیورز سے قانون کی پاسداری کی بھی اپیل کی۔

ادھر، ٹریفک پولیس کی اس کارروائی کو عوام نے کافی سراہا اور امید ظاہر کی کہ ’’ایسے اقدامات سے ٹریفک نظم و ضبط میں بہتری آئے گی اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

  1. اننت ناگ میں ٹریفک پولیس کی کارروائی
  2. پٹنہ میں چالان پر ہنگامہ، 250 نامعلوم کے خلاف شکایت درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.