ETV Bharat / jammu-and-kashmir

امرناتھ یاترا کے لئے جموں میں تیاریاں عروج پر - AMARNATH YATRA

امرناتھ یاترا 3جولائیں سے شروع ہو رہی ہے، جس کے لیے انتظامیہ نے صفائی، رہائش اور سکیورٹی کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔

امرناتھ یاترا کے لئے جموں میں تیاریاں عروج پر
امرناتھ یاترا کے لئے جموں میں تیاریاں عروج پر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : June 2, 2025 at 4:40 PM IST

3 Min Read
امرناتھ یاترا کے لئے جموں میں تیاریاں عروج پر (ویڈیو: ای ٹی وی بھارت)

جموں (محمد اشرف گنائی) : ہر سال منعقد ہونے والی پوتر امرناتھ یاترا کا آغاز رواں برس 3 جولائی سے ہوگا جو 9 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔ یاترا سے قبل جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ یاتری نواس کے در و دیوار اور کھرکیوں مرمت کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ یاتریوں کے استقبال کے لیے ماحول خوشگوار بنایا جا سکے۔

امرناتھ یاترا کے محفوظ اور پر امن انعقاد کے لیے سکیورٹی انتظامات بھی سخت کر دیے گئے ہیں۔ سی آر پی ایف کے ڈائریکٹر جنرل نے بھگوتی نگر کیمپ کا دورہ کر کے سکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر نیم فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہیں آج یعنی پیر کو ڈویژنل کمشنر جموں نے اپنے دفتر میں امرناتھ یاترا کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بھی طلب کیا ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے چند روز قبل یاترا کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی جس میں انہوں نے بتایا کہ خصوصی توجہ جموں ریلوے اسٹیشن اور بھگوتی نگر یاتری نواس جیسے اہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں جن امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا، ان میں ہجوم کے نظم و نسق، صفائی ستھرائی اور رہائش کے انتظامات کے علاوہ نیم فوجی دستوں کی تعیناتی اور نوڈل افسران کی ذمہ داریاں، آگ سے بچاؤ کے اقدامات اور ہنگامی صورت حال میں ردعمل کی تیاریاں شامل تھیں۔

ڈپٹی کمشنر نے سبھی محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ باہمی ہم آہنگی کے ساتھ کام کریں اور کسی بھی مسئلے یا ضرورت کے پیش نظر ایک دوسرے کے ساتھ فوری طور پر رابطہ قائم کریں۔ انہوں نے یاتریوں کے لیے بہتر صفائی، محفوظ رہائش، اور اعلیٰ معیار کی خدمت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے سبھی انتظامات یاترا شروع ہونے سے قبل ہی مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ وہیں انتظامیہ نے یاتریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور سکیورٹی و دیگر انتظامی عملے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امرناتھ یاترا 2025 ایک محفوظ، پرامن، اور روحانی تجربہ ثابت ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. امر ناتھ یاترا 2025: ڈی جی سی آر پی ایف، جی پی سنگھ کی جموں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ اجلاس
  2. امیت شاہ نے امرناتھ یاترا کی سکیورٹی کا لیا جائزہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.