بارہمولہ : معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے، پولیس نے بارہمولہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ کنزر کی ایک پولیس ٹیم نے ایس ایچ او پی ایس کنزر کی سربراہی میں ہردبنی کنزر پل کے قریب قائم چوکی پر دو افراد کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضہ سے ممنوعہ مادہ برآمد ہوا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد کی شناخت مشتاق احمد وازہ ولد محمد رمضان وازہ ساکنہ مموسہ پٹن اور عبدالقیوم پارہ ولد غلام محی الدین پارہ ساکنہ ریڑھی کے طور پر کی گئی۔
تلاشی کے دوران مشتاق احمد وازہ سے 26 گرام چرس اور 4000 روپے نقدی اور عبدالقیوم پارہ سے 20 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے، پولیس اسٹیشن کنزر میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ممنوعہ اشیاء برآمد - DRUG PEDDLERS ARRESTED IN BARAMULLA
پولیس نے عام لوگوں سے اپیل کی کہ اگر آپ اپنے آس پاس میں منشیات کی فروخت یا کوئی اور جرم دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی پولیس اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کریں یا 112 پر ڈائل کریں۔ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی کے ارکان کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔