ETV Bharat / jammu-and-kashmir

وسطی کشمیر میں بیساکھی کی دیرینہ روایت برقرار، 14 اپریل کو منائی گئی تقریب - BEERWAH BUDGAM BAISAKHI

بیروہ گوردوارہ میں 14 اپریل کو بیساکھی کے سلسل کی نسبت سے منعقدہ روایتی تقریب میں مقامی مسلم برادری نے بھی شرکت کی۔

بڈگام ضلع کے بیروہ میں بیساکھی مذہبی جوش کے ساتھ منائی گئی
بڈگام ضلع کے بیروہ میں بیساکھی مذہبی جوش کے ساتھ منائی گئی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 14, 2025 at 8:15 PM IST

2 Min Read
بڈگام ضلع کے بیروہ میں بیساکھی مذہبی جوش کے ساتھ منائی گئی (ویڈیو: ای ٹی وی بھارت)

بڈگام (عارف بشیر وانی) : وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے بیروہ علاقے میں واقع گوردوارہ میں بیساکھی کا تہوار روایتی عقیدت اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر وادی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے سکھ برادری کی خاصی تعداد نے شرکت کی اور شبد کیرتن میں حصہ لیا۔ اگرچہ بیساکھی کا تہوار عام طور پر 13 اپریل کو ملک بھر میں منایا جاتا ہے، تاہم بیروہ میں یہ تقریب 14 اپریل کو اجتماعی طور منعقد ہوتی ہے۔

اس بارے میں گوردوارہ کے منتظمین نے وضاحت کی کہ 13 اپریل کو وادی کشمیر کے سکھ سرینگر کے مرکزی گوردوارہ چرن استھان رعناواری میں بڑا اجتماع منعقد کرتے ہیں، جو بیساکھی کا سب سے بڑا اجتماع ہوتا ہے۔ بیروہ کی تقریب اسی سلسلے کا ایک حصہ ہے، جس میں مختلف اضلاع کے سکھ حضرات اگلے دن یعنی 14اپریل کو تقریب میں شامل ہوتے ہیں۔ اسی تسلسل میں ترال اور بارہ مولہ میں بھی آئندہ دنوں بیساکھی تقریبات منعقد ہوں گی۔

بیروہ میں منعقدہ تقریب کے دوران بچوں کا جوش و خروش قابل دید تھا جبکہ تقریب میں شرکت کرنے والوں کے لیے بلا لحاظ مذہب و ملت، لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں خاص کر مقامی مسلم آبادی نے بھی شرکت کی، جس سے آپسی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کا ماحول نمایاں طور پر محسوس کیا گیا۔

بیروہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر شفیع احمد وانی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’’یہ شرکت فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے ہے۔‘‘ اسی طرح مقامی عالمی دین سید عبد اللطیف بخاری نے بھی تقریب میں شرکت کی اور سکھ برادری کو تہوار کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ’’ایسے مواقع وادی کی ثقافتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی مثال ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:

  1. جموں وکشمیر میں بیساکھی کا تہوار جوش وخروش سے منایا گیا
  2. بیساکھی کی مناسبت سے سیموہ، ترال میں تقریب کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.