سوپور : فیکلٹی آف ایگریکلچر اسکاسٹ واڈورہ سوپور نے محکمہ جنگلات رینج لنگیٹ کے تعاون سے فیکلٹی کیمپس میں یوم چنار 2025 منایا۔ اس تقریب کا مقصد کشمیر کے تاریخی درخت چنار کی اہمیت اور تحفظ کے بارے میں شعور اجاگر کرنا تھا۔
اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسر شکیل احمد میر اور ڈی ایف او لنگیٹ اعجاز احمد نے کیمپس کے گرد چنار شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ تقریب کا اہتمام شعبہ اسٹوڈنٹس ویلفیئر فیکلٹی آف ایگریکلچر نے کیا۔ تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری فیکلٹی کے بائیو ڈائیورسٹی کلب کو سونپی گئی۔ فیکلٹی کے ڈین پروفیسر شکیل احمد میر نے اپنے خطاب میں چنار کو پودے لگانے اور اسے محفوظ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
درخت، جو وادی میں ایک طویل تاریخی اہمیت رکھتا ہے اور کشمیر کی ثقافت و ورثے کا ایک اہم حصہ ہے۔ اعجاز احمد، ڈی ایف او لنگیٹ نے طلباء سے اپنے خطاب میں جنگلات کی کٹائی کا مقابلہ کرنے کے لیے باقاعدہ شجرکاری مہم پر زور دیا جو بڑے پیمانے پر جاری ہے۔ انہوں نے ورلڈ آربر ڈے کے موقع پر فیکلٹی کیمپس میں آئندہ شجر کاری مہم کے لیے جنگلات کے پودے فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
یہ بھی پڑھیں: چنار اوپن ونٹر گیمز 2025: سرمائی کھیلوں میں کشمیری نوجوانوں کا شاندار مظاہرہ - CHINAR OPEN WINTER GAMES 2025
اس سے قبل تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر سجاد احمد بھٹ (اسٹوڈنٹس ویلفیئر آفیسر ایف او اے) مہمان خصوصی (ڈین، فیکلٹی آف ایگریکلچر) اور مہمانان اعزازی، اعجاز احمد ڈی ایف او لنگیٹ اور رینج آفیسر ماور اور بوئی ڈائیورسٹی کے دیگر ایچ او ڈیز اور کلب ممبران نے استقبال کیا۔