ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں نقب زن اے ٹی ایم توڑنے میں ناکام، فرار - SBI ATM BURGLARY ATTEMPT

ضلع شوپیاں میں نقب زنوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ایک اے ٹی ایم کو لوٹنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام رہے۔

شوپیان میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش
شوپیان میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 9, 2025 at 3:00 PM IST

2 Min Read
شوپیان میں اے ٹی ایم لوٹنے کی کوشش (ای ٹی وی بھارت)

شوپیان (شاہد ٹاک): جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں نقب زنوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (SBI) کے ایک اے ٹی ایم (ATM) کو لوٹنے کی کوشش کی، تاہم وہ اس میں ناکام رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اے ٹی ایم مین مارکیٹ میں کلاک ٹاور کے قریب نصب ہے۔ اس سے قبل بھی شوپیاں سمیت جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں اے ٹیم مشینوں کو دوران شب لوٹنے کی کوششیں کی جا چکی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، دوران شب نقب زنوں نے اے ٹی ایم دکان کا شٹر توڑ کر اور سی سی ٹی وی کیمرے کو نقصان پہنچایا اور مشین کو توڑنے کی کوشش کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نقب زن، اے ٹی ایم کو توڑ کر رقم نکالنے میں ناکام رہے اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع بینک عملے نے فوری طور پر جموں کشمیر پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے واردات پر پہنچی اور حالات کا جائزہ لے کر تحقیقات شروع کر دی۔ شوپیاں پولیس کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اور سبھی ثبوت و شواہد جمع کرکے جلد ہی نقب زنوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی انجام دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں :

جموں، اے ٹی ایم رقم میں ہیرا پھیری کے ملزم کے خلاف چارج شیٹ فائل

اے ٹی ایم پر ہوشیار رہیں ورنہ آپ کا اکاؤنٹ ہو جائے گا خالی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.