ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں ایروما مشن سے پرپل ریولیوشن کو فروغ مل رہا ہے - PURPLE REVOLUTION IN KASHMIR

کشمیر میں کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کے ایروما مشن سے پرپل ریولیوشن کو فروغ مل رہا ہے۔

کشمیر میں ایروما مشن سے پرپل ریولیوشن کو فروغ مل رہا ہے
کشمیر میں ایروما مشن سے پرپل ریولیوشن کو فروغ مل رہا ہے (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 6, 2025 at 2:12 PM IST

3 Min Read

پلوامہ : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں مقیم انسٹیٹیوٹ آف انٹیگریٹیو میڈیسن کے فیلڈ اسٹیشن میں کئی سو کنال اراضی پر لیونڈر اور دیگر کئی اقسام کے پھولوں کی کاشت کی جاتی ہے اور تحقیق ادارے میں جہاں ان مختلف اقسام کے پھولوں پر تحقیق کی جاتی ہے وہی لیونڈر کی کاشت بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے جبکہ فیلڈ اسٹیشن میں ہی لیونڈر کے پودوں کو تیار کیا جاتا ہے جس کے لئے فیلڈ اسٹیشن میں محققین دن رات کام کرتے ہیں۔

کشمیر میں ایروما مشن سے پرپل ریولیوشن کو فروغ مل رہا ہے (ETV Bharat)

محمکہ نے کئی سال قبل ایروما مشن شروع کیا جس کے تحت کسانوں کو تربیت دی جاتی ہے کہ وہ کس طرح لیونڈر کی کاشت کرکے روزگار حاصل کرسکتے ہیں جبکہ کسانوں میں مفت لیونڈر کے پودے بھی تقسیم کئے جاتے ہیں جس کا مقصد ایروما مشن کو فروغ دینا ہے ساتھ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے محمکہ خواتینوں کو بھی بااحتیار بنانے کے لئے کام کررہا جس کے تحت محمکہ خواتینوں کو تربیت دیتا ہے کہ وہ کس طرح اپنے کھیتوں میں لیونڈر اور دیگر پھلوں کی کاشت کرکے روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سلسلے میں محمکہ نے این آر ایل ایم پلوامہ سے وابستہ 95 خواتینوں کو تربیت دی کہ وہ کس طرح لیونڈر کی کاشت کرسکتے ہیں جبکہ 70 ہزار کے قریب لیونڈر کے پودے بھی ان میں مفت تقسیم کئے گئے تاکہ وہ اس کی کاشت کرسکے ساتھ دیگر اقسام کے بھی پودے ان میں تقسیم کئے گئے جس کا مقصد ضلع میں ایروما مشن کے تحت پرپل ریولیوشن کو فروغ دینا ہے۔

اس سلسلے میں کئی خواتینوں نے بات کرتے ہوئے محمکے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے خواتین بااختیار ہوسکتی ہے جبکہ اس وقت بےروزگاری عروج پر ہے اور اس وقت ملٹی کراپنگ کا دور ہے اس سے ہم دوسرے فصلوں کے ساتھ ساتھ اس کی کاشت کرکے اپنی آمدنی کو دوگانہ کرسکتے ہیں اور اپنے اقتصادی حالات کو اور بہتر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہے کہ محمکہ ہر ماہ اس طرح کے ٹرینگ پروگرام کا انعقاد کریں اور دیگر خواتینوں کو بھی بااختیار بنانے کے لئے کام کریں تاکہ وہ بھی اس سے مستفید ہو۔

ادرے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر احمد نے کہا کہ جموں وکشمیر کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے غرض سے ایروما مشن جو پرپل ریولیوشن بھی کہلاتا ہے شروع کیا گیا ہے جس میں فیلڈ اسٹیشن میں موجود محققین لیونڈر اور دیگر ارمیٹک پودوں کی افزائش کرکے کسانوں تک پہنچاتے ہیں تاکہ ان کی آمدنی دوگانی ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ٹیولپ بلبس کی کامیاب کاشت، درآمد پر انحصار کم ہونے کا امکان - TULIP CULTIVATION KASHMIR

اس سلسلے میں فیلڈ اسٹیشن کے انچارج ڈاکٹر شاہد رسول نے بات کرتے ہوئے کہا مرکزی سرکار نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی منسٹری کی نگرانی میں جموں وکشمیر میں ایروما مشن شروع کیا ہے جس کا مقصد کسانوں کے ساتھ ساتھ خواتینوں کو بااختیار بنانا ہے جس کے تحت ہم ان کو فیلڈ اسٹیشن میں تربیت دی کر ان میں مفت پودے بھی تقسیم کرتے ہیں تاکہ یہ ان کاشت کرکے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.