ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں منشیات فروش کی 1 کروڑ مالیت کی جائیداد قرق - ATTACHES PROPERTY IN ANANTNAG

وادیٔ کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم جاری ہے۔ منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں۔

منشیات فروش کی 1 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط
منشیات فروش کی 1 کروڑ مالیت کی جائیداد ضبط (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 7, 2025 at 8:55 PM IST

2 Min Read

اننت ناگ، جموں وکشمیر (اشفاق احمد میر): یونین ٹیریٹری جموں وکشمیر کی پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم میں تیزی لائی ہے۔ اس سلسلہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اننت ناگ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد کو نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹینسز (این ڈی پی ایس) ایکٹ کے تحت ضبط کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ضلع اننت ناگ کے ہٹمرہ علاقہ میں افتخار حسین کا ایک دو منزلہ رہائشی مکان جو کہ 5 مرلہ اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے، جس کی ملکیت 1 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ این ڈی پی ایس NDPS ایکٹ کی دفعہ 68-F(1) کے تحت قرق کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مٹن پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 103/2024 درج ہے۔ جس کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

منشیات کے کاروبار کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی مسلسل کوششیں
ایک پولیس افسر نے کہا کہ یہ قدم اننت ناگ پولیس کی منشیات کے کاروبار کو سماج سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس اننت ناگ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت اور قانونی کارروائی کرنے کے اپنے عزم میں ثابت قدم ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اس مہم میں پولیس کو بھرپور تعاون فراہم کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.