ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں منشیات مخالف مہم: ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ضبط - DRUG PEDDLER PROPERTY ATTACHED

اننت ناگ پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت رہائشی و کمرشل تعمیرات کے علاوہ گاڑی بھی ضبط کی ہے۔

ا
اننت ناگ میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد ضبط (جموں کشمیر پولیس)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 11, 2025 at 3:48 PM IST

2 Min Read

اننت ناگ (میر اشفاق) : منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کو جاری رکھتے ہوئے اور نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبسٹنس (این ڈی پی ایس) ایکٹ کی دفعات کی سختی سے عمل آوری کرتے ہوئے، جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں مختلف علاقوں میں پولیس نے متعدد معاملات میں منشیات فروشوں کی تقریباً 1.2 کروڑ مالیت کی جائیدادیں ضبط کی۔

پولیس بیان کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت کی گئی ایک اہم کارروائی کے تحت اننت ناگ پولیس نے ضلع کے سلر علاقے میں ایک کنال اراضی کے ساتھ ایک منزلہ رہائشی مکان کو ضبط کیا۔ پولیس بیان کے مطابق ضبط کی گئی جائیداد بشیر احمد وانی ولد عبد العزیز وانی ساکنہ سلر کی ملکیت ہے۔ پولیس بیان کے مطابق بشیر احمد (جس کی غیر منقولہ اراضی ضبط کی گئی) کافی مقدار میں فُکی کی برآمدگی سے متعلق پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں درج مقدمہ FIR نمبر 65/2018 میں ملوث ہے۔ اس کی ضبط شدہ جائیداد کی مالیت 70 لاکھ بتائی جا رہی ہے۔

ا
پولیس نے کمرشل بلڈنگ کو بھی سیل کر دیا (JK Police)

اسی طرح، پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 35/2025 U/S 8/20-29 NDPS ایکٹ کے تحت ایک اور اہم پیش رفت میں، پولیس نے ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK02AV-1235 کو ضبط کر لیا۔ ضبط کی گئی جائیدادیں تاجدار امین خان ولد محمد امین خان، ساکنہ گوریون بجبہاڑہ کی بتائی جا رہی ہے جو فی الحال کیریوا کالونی بجبہاڑہ میں مقیم ہے۔

ایک اور کارروائی میں گنڈ ناصر، بجبہاڑہ علاقے سے تعلق رکھنے والے بلال احمد ایتو ولد غلام حسن ایتو کا شاپنگ کمپلیکس پولیس نے ضبط کر لیا۔ وہیں،ایک اور مقدمہ ایف آئی آر نمبر 213/2024 U/S 8/15-29 NDPS ایکٹ پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ کے تحت، ایک گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر HR16L-3657 کو بھی ضبط کر لیا گیا، اس گاڑی ہرجندر سنگھ ولد گرودیال سنگھ ساکنہ مبارک پور، کپورتھلا پنجاب کی ہے۔

ان معاملات میں ضبط کی گئی جائیدادوں کا مجموعی تخمینہ 1.2 کروڑ روپے بتایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ جائدادیں غیر قانونی طریقہ سے کی گئی کمائی سے حاصل کی گئی تھی۔

ا
پنجاب کے رہائشی کی گاڑی کو بھی کیا گیا سیز (JK Police)

یہ بھی پڑھیں:

گاندربل میں پولیس نے 3.47 کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو ضبط کرلیا

اننت ناگ میں منشیات فروش کی 1 کروڑ مالیت کی جائیداد قرق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.