ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں منشیات فروشوں کی 75لاکھ روپے مالیت کی جائیداد قرق - DRUG PEDDLERS PROPERTY ATTACHED

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں پولیس نے یہ کارروائیاں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68کے تحت کارروائیاں انجام دیں۔

اننت ناگ میں منشیات فروشوں کی 75لاکھ روپے مالیت کی جائیداد قرق
اننت ناگ میں منشیات فروشوں کی 75لاکھ روپے مالیت کی جائیداد قرق (Photo Courtesy: JK Police)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : March 21, 2025 at 5:58 PM IST

2 Min Read

اننت ناگ : منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر اننت ناگ پولیس نے دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی 75 لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کی۔ حکام کے مطابق یہ کاروائی این ڈی پی ایس (NDPS) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کی گئی۔

آفیشلز کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 68-ایف کے تحت کارروائی انجام دیتے ہوئے، پولیس نے ایک کنال اراضی کے ساتھ سیمنٹ کنکریٹ کا ایک پلنتھ منسلک کیا جس کا تعلق سٹکی پورہ علاقہ کے رہنے والے طارق احمد لون ولد محمد مقبول لون سے ہے، حکام نے منسلک کی گئی جائیداد کی قیمت تقریباً 60 لاکھ روپے بتائی ہے۔

اننت ناگ پولیس نے کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد منسلک
اننت ناگ پولیس نے کی لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد منسلک (Photo Courtesy: JK Police)

پولیس کے مطابق مذکورہ جائیداد منشیات کی اسمگلنگ کے ذریعے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی۔ ملزم این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت ایف آئی آر نمبر 48/2019 میں ملوث ہے، جو پولیس اسٹیشن سری گفوارہ میں درج ہے۔

اسی طرح کی اور ایک کارروائی انجام دیتے ہوئے پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ کی ٹیم نے واگہامہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد راتھر ولد غلام رسول کے دکانوں کو منسلک کیا۔ حکام کے مطابق یہ جائیداد این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20 کے تحت ایف آئی آر نمبر 227/2024 کے سلسلے میں منسلک کی گئی، جو پولیس اسٹیشن بجبہاڑہ میں درج ہے، جس کی قیمت 15 لاکھ روپے ہے، پولیس کے مطابق مذکورہ جائیداد منشیات سے متعلق سرگرمیوں کی آمدنی سے حاصل کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. ہندوارہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق، پولیس
  2. کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.