ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کے لیے ووٹنگ آج - JK Assembly Elections

جموں و کشمیر میں تقریبا ایک دہائی بعد اسمبلی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔ اسمبلی انتخابات 18، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں منعقد ہوں گے۔ انتخابات، 90 نشستوں پر مشتمل ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 17, 2024, 6:52 PM IST

Updated : Sep 17, 2024, 10:30 PM IST

JK Assembly Elections
JK Assembly Elections (Etv bharat)

اننت ناگ: اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلہ کی پولنگ آج صبح سات بجے شروع ہو رہی ہے جو شام کے چھ بجے تک جاری رہے گی۔ اس سلسلہ میں انتظامیہ کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل کی گئیں ہیں۔ پولنگ عملے مختلف پولنگ مراکز پر پہنچ گئے ہیں۔ انتخابات کو شفاف اور پرامن طریقہ سے انجام دینے کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پولنگ مراکز کے ارد گرد سیکیورٹی کا سخت پہرہ بٹھا دیا گیا ہے، جبکہ حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز کے اضافی دستوں کو قائم کیا گیا ہے وہیں سکیورٹی کو مزید چوکس کرنے کے لئے جدید آلات جیسے سی سی ٹی وی کیمرہ اور ڈرون کی خدمات بھی عمل میں لائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلہ کے تحت سات اضلاع کے 24 انتخابی حلقوں میں انتخابات ہونگے، اس مرحلے میں 23,27,580 لاکھ ووٹر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے اہل ہیں، جن میں 11,76,462 لاکھ مرد ووٹرز، 11,51,058 لاکھ خواتین ووٹرز، اور 60 تیسری جنس کے ووٹرز شامل ہیں۔ جبکہ نوجوان ووٹرز کی ایک خاصی تعداد بھی ووٹروں میں شامل ہے جن میں 18 سے 29 سال کی عمر کے درمیان 5.66 لاکھ نوجوان ووٹرز ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔ اُن میں 18 سے 19 سال کی عمر کے 1,23,960 پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والے شامل ہیں، وہیں اس مرحلے میں 28,309 معذور افراد اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 15,774 ووٹرز کی شرکت بھی ہوگی۔

پہلے مرحلہ کے تحت جموں و کشمیر دونوں ڈویژنوں میں انتخابات ہونگے، کشمیر ڈویژن میں اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں، کولگام اضلاع شامل ہیں اور جموں ڈویژن میں ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ اضلاع شامل ہیں کشمیر ڈویژن میں 16 اسمبلی حلقے شامل ہیں جن میں پامپور، ترال، پلوامہ، راج پورہ، زینہ پورہ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ، کولگام، دیوسر، ڈورو، کوکرناگ (ایس ٹی)، اننت ناگ ویسٹ، اننت ناگ 44 سری گفوارہ-بجبہاڑہ، شانگس-اننت ناگ ایسٹ شامل ہیں۔

جموں ڈویژن میں 8 اسمبلی حلقوں بشمول اندروال، کشتواڑ، پڈر ناگسینی، بھدرواہ، ڈوڈہ، ڈوڈہ ویسٹ، رامبن اور بانہال میں پہلے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ ضلع اننت ناگ میں 64 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، پلوامہ ضلع میں 45، ضلع کولگام میں 25 اور شوپیاں ضلع میں 21 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ پلوامہ ضلع کے پامپور حلقہ میں 14 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ ترال سیٹ پر 9 امیدوار، پلوامہ سیٹ پر 12 امیدوار اور راج پورہ سیٹ پر 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہاں پر رائے دہندگان کی کل تعداد 407637 ان میں 202475 مرد جبکہ 205141 خواتین ووٹر شامل ہیں جبکہ ضلع میں 481 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

شوپیان ضلع میں، زینہ پورہ حلقہ میں انتخابات کے لیے 10 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں اور شوپیان سیٹ پر 11 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔ شوپیاں ضلع میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 209039 ہے ان میں 104882 مرد جبکہ 104150 خواتین ووٹر موجود ہیں، یہاں پر 151 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں کولگام ضلع میں،دمحال ہانجی پورہ اسمبلی حلقہ میں انتخابات کے لیے 6 امیدوار میدان میں ہیں۔ 39-کولگام سیٹ کے لئے 10 امیدوار،اور دیوسر حلقہ میں 9 امیدوار کے درمیان مقابلہ ہے ۔ضلع کولگام میں ووٹروں کی کل تعداد 328740 ہے جن میں 164829 مرد جبکہ 163898 خواتین ووٹر رجسٹر ہیں۔

اننت ناگ ضلع میں، ڈورو سیٹ پر انتخاب کے لیے 10 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ کوکرناگ (ST) سیٹ پر 10 امیدوار،اننت ناگ ویسٹ سیٹ پر 9 امیدوار۔ 44-اننت ناگ سیٹ پر 13 امیدوار۔سریگفواڑہ بجبہاڑہ سیٹ پر 3 امیدوار، شانگس اننت ناگ ایسٹ سیٹ پر 13 امیدوار اور 47-پہلگام سیٹ پر 6 امیدوار میدان میں ہیں۔۔اننت ناگ ضلع میں رائے دہندگان کی مجموعی تعداد 667781 ہے ان میں سے 336185 مرد اور 331592 خواتین ووٹرز کو اپنی حق رائے دہی کا حق ہے۔

ڈوڈہ ضلع میں 10 امیدوار میدان میں ہیں 51-بھدرواہ اے سی، 52-ڈوڈہ حلقہ میں 9 امیدوار اور 53-ڈوڈہ ویسٹ میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ ڈوڈہ ضلع میں 3 اسمبلی حلقوں میں کل 3,10,613 ووٹر درج ہیں، جن میں 1,60,057 مرد، 1,50,521 خواتین اور 8 تیسری جنس کے ووٹر شامل ہیں۔ ان حلقوں میں کل 534 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

کشتواڑ ضلع میں 48-اندروال میں 9 امیدوار ۔ 49-کشتواڑ میں 7 امیدوار جبکہ پڈر ناگسینی میں 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ۔ ضلع کشتواڑ، جس میں تین اسمبلی حلقے ہیں،یہاں پر رائے دہندگان کی کل تعداد 1,79,374 ہے ، جن میں 91,935 مرد اور 87,435 خواتین اور 4 ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہیں ۔ ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے، ای سی آئی نے ضلع بھر میں 429 پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں۔

رامبن ضلع میں دو اسمبلی حلقے ہیں ، 54-رامبن حلقہ میں 8 امیدوار میدان میں ہیں۔ جبکہ 55-بانہال حلقہ میں 7 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔۔ضلع کے دو اسمبلی حلقوں میں ووٹروں کی کل تعداد 2,24,214 ہے، جن میں 1,16,019 مرد ووٹر، 1,08,193 خواتین ووٹر، اور 1 ٹرانس جینڈر ووٹر شامل ہے۔ یہاں پر کل 365 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں التجا مفتی کو سخت مقابلے کا سامنا، جانیے تمام 24 سیٹوں کی صورت حال - JK Assembly Elections 2024

Last Updated : Sep 17, 2024, 10:30 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.