جموں (محمد اشرف گنائی): بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے چار اور پانچ اپریل کی درمیانی رات کو جموں خطے میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
بی ایس ایف کی طرف سے جاری ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق، سرحد پر تعینات فوجیوں نے دوسری طرف سے مشتبہ نقل و حرکت کا پتہ لگایا۔ اس دوران ایک درانداز کو بھارتی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ بی ایس ایف اہلکاروں کی طرف سے بار بار وارننگ اور الرٹ جاری کیے جانے اور چیلنج کیے جانے کے باوجود درانداز نے آگے بڑھنا جاری رکھا اور رکنے کے تمام اشاروں کو نظر انداز کیا۔
خطرے کو محسوس کرتے ہوئے فوجیوں نے فائرنگ کی اور گھسنے والے کو ہلاک کر دیا۔ اس شخص کی شناخت اور اس کے مقصد کی فی الحال تفتیش جاری ہے۔"بی ایس ایف کے دستوں کی چوکسی اور فوری کارروائی نے دراندازی کی ممکنہ کوشش کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحد پار پاکستانی فورسز کے ساتھ سخت احتجاج درج کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پونچھ: پی او کے سے دراندازی کی کوشش کرنے والے دو عسکریت پسند ہلاک
بی ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف جموں نے دراندازی یا غیر قانونی کراسنگ کی کسی بھی کوشش کو روکنے کے لیے سرحد پر سخت چوکسی برقرار رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اوڑی میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک عسکریت پسند ہلاک