ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام حملہ کے بعد اننت ناگ میں 175 مشتبہ افراد گرفتار - SUSPECTED PERSONS DETAINED

پہلگام میں 26 سیاحوں کے قتل عام کے بعد جموں کشمیر پولیس نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں شدت لائی ہے۔

پہلگام حملہ کے بعد اننت ناگ میں 175 مشتبہ افراد گرفتار
پہلگام حملہ کے بعد اننت ناگ میں 175 مشتبہ افراد گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 26, 2025 at 4:36 PM IST

2 Min Read

اننت ناگ ( اشفاق احمد میر): اننت ناگ پولیس نے فوج، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیز کے مشترکہ تعاون سے ضلع بھر میں وسیع تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ اس دوران پولیس نے اننت ناگ کے مختلف مقامات سے تقریباً 175 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

پہلگام حملہ کے بعد اننت ناگ میں 175 مشتبہ افراد گرفتار
پہلگام حملہ کے بعد اننت ناگ میں 175 مشتبہ افراد گرفتار (ؑEtv Bharat)

پولیس کے مطابق حالیہ پہلگام واقعہ کے تناظر میں اور دہشت گردی اور اس کے ماحولیاتی نظام کو روکنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ضلع بھر میں مختلف مقامات پر متعدد چھاپے مارے گئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے دن رات تلاشی کارروائیاں سخت چوکسی کے ساتھ جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مدد کرنے والے تقریباً 175 مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔

سیکورٹی کو مزید بڑھانے کے لیے ضلع بھر میں اضافی موبائل وہیکل چیک پوائنٹس (MVCPs) قائم کیے گئے ہیں تاکہ مشکوک نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ دہشت گردوں کی کسی بھی ممکنہ موجودگی کو ختم کرنے اور ضلع کو محفوظ بنانے کے لیے محاصرے اور تلاشی کے آپریشنز (CASOs)، گھات لگا کر حملے اور تیز گشت شروع کر دی گئی ہے، خاص طور پر زیادہ کثافت والے جنگلاتی علاقوں میں۔

دوسری جانب، پہلگام ہلاکت خیز حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور جموں و کشمیر کے کولگام اضلاع میں لشکر طیبہ کے ایک کمانڈر سمیت پانچ سرگرم عسکریت پسندوں کے مکانات کو مسمار کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.