ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامی تعلیمات کے مطابق سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف اپنانا نہایت ضروری: میرواعظ کشمیر - ISLAMIC TEACHINGS

میرواعظ کشمیر عمر فاورق نے مسجد الفاروقیہ نوشہرہ سرینگر میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رمضان کے آخری عشرے کی اہمیت بیان کی۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف اپنانا نہایت ضروری: میرواعظ کشمیر
اسلامی تعلیمات کے مطابق سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف اپنانا نہایت ضروری: میرواعظ کشمیر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 26, 2025 at 9:35 PM IST

Updated : March 26, 2025 at 10:09 PM IST

2 Min Read

سرینگر (پرویز الدین) : رمضان کے آخری عشرے کی اہمیت پر میرواعظ کشمیر کا مسجد الفاروقیہ نوشہرہ سرینگر میں ایک باوقار دینی اجتماع سے خطاب کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فارق نے ماہ رمضان المبارک کے سلسلے میں جاری اپنے خطبات اور وعظ و تبلیغ کی مجالس کے دوران مسجد شریف الفاروقیہ لکھری پورہ نوشہرہ میں رمضان کے آخری عشرے کی روحانی اور دینی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ایام توبہ، استغفار، مغفرت اور خوداحتسابی کے لیے بے حد قیمتی ہیں۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف اپنانا نہایت ضروری: میرواعظ کشمیر (ETV Bharat)

انہوں نے کہا کہ یہ دن اور خاص طور پر شب ہائے قدر کی طاق راتیں اللہ کی رحمتوں سے بھرپور ہیں اور بندے کو چاہیے کہ وہ ان میں پوری طرح اپنے رب کی طرف رجوع کرے۔انہوں نے خاص طور پر نوجوانوں میں کردار سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق سچائی، انکساری اور ہمدردی جیسے اوصاف کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جمعتہ الوداع، شب قدر اور عیدالفطر کے انتظامات کا میرواعظ نے لیا جائزہ - MIRWAIZ UMAR FAROOQ

میرواعظ نے کہا کہ رمضان شریف صرف بھوکا پیاسا رہنے کا مہینہ نہیں بلکہ قرآن کریم کے لافانی اور انسان ساز پیغام کو سمجھ کر اس کے مطابق اپنی عملی زندگی میں تبدیلی لانے کا مہینہ ہے۔ میرواعظ نے امت مسلمہ بالخصوص نوجوانوں کو تلقین کی کہ ان قیمتی دنوں اور راتوں سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے تعلق مضبوط کریں اورنماز، ذکر و اذکار، دعا اور خدمت خلق میں اپنا قیمتی وقت صرف کریں۔

Last Updated : March 26, 2025 at 10:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.