ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: پہلے مرحلے میں ریکارڈ ووٹنگ، مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ 61.13 فیصد - First Phase of JK Assembly Polls

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں منعقد ہوں گے۔ اسبملی انتخابات کا پہلا مرحلہ آج 18 ستمبر کو مکمل ہوا جس میں عوام نے بڑے جوش وخروش سے حصہ لیا اور پر امن طریقے سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 9:09 PM IST

Updated : Sep 19, 2024, 1:19 PM IST

First Phase of JK Assembly Polls
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات (Etv bharat)
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ریکارڈ ووٹنگ (Etv bharat)

سری نگر: جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر پی کے پولے نے تصدیق کی کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 61.13 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جو ابتدائی تخمینہ 59 فیصد سے زیادہ ہے۔ پی کے پولے نے کہا کہ "اس بار، ہم نے ضلع وار اعداد و شمار پر کام کیا، اور حد بندی کے بعد، کوئی بھی اسمبلی حلقہ دو اضلاع میں پھیلا ہوا نہیں ہے۔" پولے نے کہا کہ انہوں نے زیادہ ٹرن آؤٹ کی وجہ پرامن پولنگ کے عمل، امیدواروں کی بھرپور مہم اور الیکشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ووٹر بیداری کی کوششوں میں اضافہ کو قرار دیا۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کے مطابق جموں خطہ کے کشتواڑ ضلع میں سب سے زیادہ 80.14 فیصد ووٹ ڈالے گئے، جب کہ کشمیر کے کولگام ضلع میں 62.62 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ یہ انتخابات جنوبی کشمیر کے تناظر میں خاص طور پر اہمیت ک حامل تھے، ایک ایسا خطہ جہاں پہلے ووٹروں کی بہت کم شرکت، اکثر سنگل ہندسوں میں ریکارڈ کی جاتی تھی۔ پولے نے ان علاقوں میں بہتر ووٹر ٹرن آوٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اپریل-مئی میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ٹرن آؤٹ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اگلے مراحل میں اور بھی زیادہ ٹرن آؤٹ کی توقع کی۔

کشمیر اور جموں دونوں ڈویژن کے 24 حلقوں میں، 3,276 پولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، جن میں 19 جموں اور 4 دہلی میں تارکین وطن ووٹروں کے لیے قائم کیے گئے پولنگ مراکز سمیت کل 23 خصوصی پولنگ سٹیشن شامل تھے۔ کشمیر ڈویژن میں پہلگام حلقہ میں سب سے زیادہ 71.26 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس کے بعد ڈی ایچ پورہ میں 68.45 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ کشمیر میں دیگر قابل ذکر ٹرن آؤٹ میں شوپیاں میں 57.78%، اننت ناگ ویسٹ میں 48.73%، کولگام میں 62.76% اور سری گفارا - بجبہارہ میں .60.33 فیصد، پلوامہ ضلع میں کشمیر میں سب سے کم ٹرن آؤٹ 46.65% ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس کے حلقہ ترال میں سب سے کم ٹرن آؤٹ 43.21 فیصد دیکھا گیا۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ (Etv bharat)

جموں ڈویژن کے اندروال میں 82.16% کے ساتھ سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ رہا۔ اس کے بعد پیڈر-ناگسینی میں 80.67% اور ڈوڈا ویسٹ میں 75.98% رہا۔ بھدرواہ میں 67.18% ٹرن آؤٹ ریکارڈ کیا گیا، جب کہ رامبن میں 69.6% ووٹ ڈالے گئے۔ ایک اور اہم حلقہ بانہال میں 71.28 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ووٹروں کی ان کی شرکت کے لیے تعریف کی جسے انہوں نے "تاریخی ووٹر ٹرن آؤٹ" قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پرامن، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات نے بھارتی جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری اقدار پر عوام کے اعتماد کو ظاہر کیا۔ ایک ٹویٹ میں، سنہا نے سکیورٹی فورسز، جموں و کشمیر پولیس (جے کے پی) اور انتخابی عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا۔ انہوں نے پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کی بھی تعریف کی، خاص طور پر خواتین کی جو بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے باہر نکلیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ووٹ ڈالنے والے ووٹرز کے ذہنوں پر دفعہ 370 کی منسوخی کا بوجھ

این سی کے امیدوار ڈاکٹر بشیر ویری نے بجبہاڑہ میں دھاندلی کا الزام لگایا

ایل جی کو 8 اکتوبر کے بعد خود سے قانون بنانے کا اختیار نہیں ہوگا: عمر عبداللہ

واضح رہے کہ ان انتخابات کو قریب سے دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ جموں اور کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی اور اسے یونین ٹیریٹری بنائے جانے کے بعد پہلی اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

Last Updated : Sep 19, 2024, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.