ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں اسسٹنٹ سرجنز کی 270 اسامیاں خالی: وزیر صحت - KASHMIR HEALTHCARE

جموں کشمیر حکومت نے کشمیر میں اسسٹنٹ سرجنز کی 270اسامیاں جبکہ پیرا میڈیکس کی 1590اسامیاں خالی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

کشمیر میں اسسٹنٹ سرجنز کی 270 اسامیاں خالی: وزیر صحت
کشمیر میں اسسٹنٹ سرجنز کی 270 اسامیاں خالی: وزیر صحت (Representational Image)
author img

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : April 8, 2025 at 8:07 PM IST

2 Min Read

سرینگر: جموں وکشمیر حکومت نے وادی کشمیر میں اسسٹنٹ سرجن کی 270 اسامیاں اور پیرا میڈیکس کی 1590 اسامیاں خالی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت، کشمیر صوبے میں ان اسامیوں کو جلد پورا کرنے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں جاری ہیں۔

جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ڈاکٹر شفیع احمد وانی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں محکمہ صحت و طبی تعلیم کی وزیر سکینہ ایتو نے کہا کہ ’’کشمیر صوبے میں محکمہ صحت میں اسسٹنٹ سرجنز کی 270 اسامیاں اور پیرا میڈیکس کی 1590 اسامیاں خالی ہیں۔‘‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’حکومت، جموں وکشمیر کے صحت کے شعبہ کو فروغ دینے کے لیے پُر عزم ہے اور محکمہ کی جانب سے تمام کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز (سی ایچ سی) میں ڈائیلاسز یونٹس قائم کرنے کے عمل میں ہے۔ ایسے میں وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ماگام اور بیروہ سی ایچ سی (CHC) میں مرحلہ وار طریقوں پر ڈائیلسز یونٹس قائم کئے جائیں گے۔‘‘

سکینہ ایتو نے مزید کہا کہ 1736 اسسٹنٹ سرجنوں کی کل منظور شدہ تعداد میں سے 1466 تعینات ہیں جبکہ 270 نشستیں وادی کشمیر میں خالی ہیں۔ اسی طرح، پیرا میڈیکل اسٹاف کے بارے میں وضاحت کرتے ایتو نے کہا کہ 4218 منظور شدہ تعداد میں سے 2628 تعینات ہیں جبکہ 1590 نشستیں خالی ہیں۔

وزیر صحت سکینہ ایتو کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران بھرتی ہوئے میڈیکل افسران کی اسامیوں میں سال 2023 میں 52 اور سال 2024 میں 226 تقرریاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

  1. بانڈی پورہ میں ZEO کی اسامیاں خالی، تعلیمی نظام متاثر
  2. نفسیاتی ہسپتال میں طبی اور نیم طبی عملے کی سینکڑوں اسامیاں خالی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.