واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ ہم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جوہری جنگ کو روکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ایک بری ایٹمی جنگ ہو سکتی تھی۔ اس میں لاکھوں لوگ مارے جا سکتے تھے۔ میں نائب صدر جے ڈی وینس اور سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کا ان کے کام کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ "سنیچر (10 مئی) کو میری انتظامیہ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان فوری جنگ بندی کرانے میں مدد کی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک مستقل جنگ بندی ہوگی۔ ہندوستان اور پاکستان کی قیادت بضد تھی، میں نے کہا کہ اگر آپ جنگ نہیں روکیں گے تو ہم کاروبار نہیں کریں گے"۔
#WATCH | On India-Pakistan understanding, US President Donald Trump says, " ...we stopped a nuclear conflict. i think it could have been a bad nuclear war. millions of people could have been killed. i also want to thank vp jd vance and secretary of state, marco rubio, for their… pic.twitter.com/9upYIqKzd1
— ANI (@ANI) May 12, 2025
قابل ذکر ہے کہ 20 اپریل کو جموں و کشمیر کے پہلگام علاقے میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت نے 7 مئی کو پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملے کیے۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے بیچ چار دنوں تک لڑائی چلتی رہی۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکہ سمیت کئی ممالک نے ثالثی کی کوشش کی۔ تنازع کے بیچ میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے بھی بھارت اور پاکستان کا دورہ کر کے دونوں ملکوں میں مفاہمت کرانے کی کوشش کی۔
وہیں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان اور ہندوستان کے حکمرانوں اور عہدیداروں سے بات چیت کی۔ لڑائی کے بیچ 10 مئی کو امریکی وزیر خارجہ روبیو نے پہلے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر سے بات کی اور پھر جے شنکر سے رابطہ کیا۔ اس کے بعد 10 مئی کو شام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں سب سے پہلے بھارت پاکستان کے بیچ جنگ بندی کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں: بھارت اور پاکستان کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کا حل نکالیں گے: ٹرمپ
بھارت اور پاکستان نے رات بھر کی بات چیت کے بعد فوری اور مکمل جنگ بندی پر اتفاق کیا، ٹرمپ
امریکہ اور حوثی باغیوں کے بیچ جنگ بندی کا اعلان، اسرائیل خفا، حوثیوں نے جیت سے کیا تعبیر