ETV Bharat / international

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی - GAZA CEASEFIRE RESOLUTION

جنرل اسمبلی کی قرارداد میں جنگ بندی کے علاوہ یرغمالیوں کی رہائی اور محصور فلسطینی علاقے میں انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل پرزور دیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی (United Nations (@UN) · X)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 13, 2025 at 8:52 PM IST

2 Min Read

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ جنگ بندی سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے فوری جنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق غزہ سے متعلق قرارداد میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ وہیں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے غیرانسانی عمل کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد میں غزہ کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور فوری طور پر انسانی امداد تک رسائی کو یقینی بنانے کی اپیل کی گئی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پر خصوصی سیشن میں شہریوں کے تحفظ اور قانونی و ہیومینیٹرین ذمہ داریوں کے حق میں قرار داد منظور کی ہے۔

193 رکنی جنرل اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کی حمایت 149 رکن ممالک نے کی، 12 نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 19 ممالک غیرحاضر رہے۔ قرارداد کی مخالفت کرنے والوں میں امریکہ اور اسرائیل کے علاوہ ارجنٹائن، ہنگری، پیراگوئے و دیگر شامل تھے۔ اگرچہ جنرل اسمبلی کی قراردادیں قانونی طور پر پابند نہیں ہیں، لیکن ان کا سیاسی اور اخلاقی وزن بہت زیادہ ہے۔

خصوصی اجلاس کا آغاز کرتے ہوئے جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے کہا کہ 20 ماہ کی جنگ کے بعد "غزہ میں ہونے والی ہولناکیوں کو ختم ہونا چاہیے"۔ انہوں نے امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکامی پر سلامتی کونسل پر تنقید کی۔ انہوں نے عام شہریوں کے لیے خوراک، پانی اور ادویات کی محرومی، یرغمالیوں کی مسلسل اسیری اور فوری بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے زمینی صورتحال کو "ناقابل قبول" قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں 120 فلسطینی جاں بحق، مہلوکین کی تعداد 55,000 سے تجاوز کر گئی - GAZA DEATH TOLL

واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتہ سلامتی کونسل میں پیش کی گئی اسی طرح کی ایک قرارداد کو یہ کہتے ہوئے ویٹو کر دیا تھا کہ یہ امریکی قیادت میں جاری جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.