ETV Bharat / international

ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ کے بیچ الزام تراشی کا سلسلہ، ٹیسلا سربراہ نے کہا، ایپسٹین فائل میں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام درج - ELON MUSK ON DONALD TRUMP

ارب پتی اور ٹیسلا کے سربراہ نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے تعلق سے لکھا کہ اب اصلی بم گرانے کا وقت آگیا ہے۔۔۔

ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ
ایلون مسک اور امریکی صدر ٹرمپ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 6, 2025 at 2:41 PM IST

4 Min Read

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک ایک دوسرے پر شدید حملے کر رہے ہیں۔ ایک وقت تھا جب دونوں ایک دوسرے کی تعریف کرتے نہیں تھکتے تھے اور آج ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ ارب پتی مسک نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ٹرمپ کا نام ایپسٹین فائل میں درج ہے۔ اسی کی وجہ سے یہ فائلیں ابھی تک لوگوں کے سامنے پیش نہیں کی گئیں۔

اپنے سوشل میڈیا 'ایکس' پر پوسٹ کرتے ہوئے مسک نے لکھا کہ اب اصلی بم گرانے کا وقت آگیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا نام ایپسٹین فائل میں درج ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ڈی جے ٹی کا دن اچھا ہو۔ مطلب آپ کا دن اچھا گزرے، ڈونلڈ جے ٹرمپ۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا کہ اس پوسٹ کو مستقبل کے لیے نشان زد کر کے رکھ لیں، سچ سامنے آئے گا۔

ٹرمپ نے جوابی وار کیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلا تاخیر ایلون مسک پر جوابی حملہ بولا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مسک میرے خلاف ایسی باتیں کیوں کر رہے ہیں لیکن انہیں یہ سب کچھ بہت پہلے کر لینا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ کانگریس کے دور کا سب سے بڑا بل ہے۔ اس میں اخراجات میں تقریباً 1.6 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ اگر کسی وجہ سے یہ بل منظور نہ ہوا تو ٹیکس کا بوجھ 68 فیصد بڑھ سکتا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کسی قسم کی کوئی غلطی نہیں کی۔ میں صرف اس بل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ یہ ٹیکس بل ہمارے ملک کو بہت آگے لے جانے والا ہے۔

جانیں ایپسٹین فائل کا راز

آپ کو بتاتے ہیں کہ جیفری ایپسٹین ایک زمانے میں ارب پتی اور بہت بدنام زمانہ فنانسر تھے۔ اس شخص پر نابالغوں کو جنسی چارے کے طور پر استعمال کرنے اور انسانی اسمگلنگ سمیت کئی سنگین جرائم کا الزام تھا۔ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اس نے ایک جزیرے پر اپنا ایک اڈہ بنا رکھا تھا اور وہاں بارسوخ لوگوں کو من چاہے طریقے سے خوش کر کے اپنا کام نکالتا تھا۔ اس کی موت 2019 میں جیل میں مشکوک حالات میں ہوئی۔ اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں کی فہرست کو 'Epstein Files' کہا جاتا ہے۔ یہ فائل عدالت میں بند ہے۔ اس فائل کے حوالے سے امریکہ میں ابھی تک بحث جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فائل میں کئی بااثر لوگوں کے نام شامل ہیں۔

مسک نے ایک اور پوسٹ کی

ٹرمپ اور مسک کے حملے یہیں نہیں رکے۔ ایلون مسک نے ٹرمپ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ میرے بغیر آپ یہ صدارتی الیکشن 2024 نہیں جیت سکتے تھے، آپ بہت بری طرح ہار جاتے۔ مسک نے مزید لکھا کہ میں نے آپ (ٹرمپ) کو دوبارہ اقتدار میں لانے کے لیے کم از کم 250 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں اور اب دیکھیے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ جیسے ہی آپ الیکشن ہارتے، ڈیموکریٹس نے ایوان پر قبضہ کر لیا ہوتا اور سینیٹ میں ریپبلکن ایم پیز کی تعداد 49 سے 51 کے درمیان ہوتی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیکس بل پر ایلون مسک کا غصہ پھوٹ پڑا، بولے اب اسے قطعی برداشت نہیں کر سکتا

ایلون مسک اور ٹرمپ کی جوڑی ٹوٹ گئی، مسک نے امریکی انتظامیہ سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.