چوٹی کانفرنس میں شرکت کیلئے پی ایم مودی ٹوکیو پہنچ گئے، کہا دنیا نے ہماری پالیسیوں کی سراہنا کی
وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوکیو کے ہنیڈا ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں ہندوستانی برادری نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے۔

Published : August 29, 2025 at 7:48 AM IST
|Updated : August 29, 2025 at 12:33 PM IST
ٹوکیو: وزیر اعظم نریندر مودی بھارت اور جاپان کے بیچ 15ویں چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے ٹوکیو پہنچ گئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق ٹوکیو ہنیڈا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
اس موقعے پر جاپان میں اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ بھارت اور جاپان اہم شراکت دار ہیں اور یہ مستقبل میں مزید گہری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کا دورہ بہت خوشگوار رہا۔ پی ایم مودی نے کہا کہ پچھلے 11 برسوں میں ہندوستان میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ بھارت کی معیشت بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جلد ہی تیسری سب سے بڑی معیشت والا ملک بننے جا رہا ہے۔ دنیا نے ہماری پالیسیوں کو سراہا ہے۔ ہم ایٹمی توانائی کے شعبے کو بھی کھول رہے ہیں۔
LIVE: PM Shri @narendramodi participates in India-Japan Economic Forum with PM Shigeru Ishiba. https://t.co/S8ZBMe91oZ
— BJP (@BJP4India) August 29, 2025
'بھارت میں سرمایہ کاری سود مند'
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بھارت میں سرمایہ صرف مستحکم نہیں رہتا بلکہ کئی گنا بڑھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کیپٹل مارکیٹ سے اچھا منافع مل رہا ہے۔ ہمیں گرین انرجی سیکٹر میں مل کر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آٹو سیکٹر میں ہماری شراکت داری بہت اہم اور نمایاں ہے۔
اس سے قبل ٹوکیو پہنچنے پر پی ایم مودی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقعے پر ہندوستانی برادری نے پی ایم مودی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مختلف پروگرام پیش کیا۔ وہاں موجود ایک این آر آئی نے بتایا کہ میں ممبئی، مہاراشٹر سے ہوں اور پچھلے چھ برسوں سے جاپان میں رہ رہا ہوں۔ ہم وزیر اعظم مودی سے مل کر بہت پرجوش ہیں۔ ایک اور بھارتی این آر آئی نے کہا کہ میں وارانسی، اتر پردیش سے ہوں اور وزیر اعظم مودی کی جاپان آمد پر مجھے بہت فخر محسوس ہوتا ہے۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ نریندر مودی ہمارے ملک کے وزیر اعظم ہیں۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi arrives in Tokyo, Japan. He is on a two-day visit to Japan at the invitation of Japanese PM Shigeru Ishiba to participate in the 15th India-Japan Annual Summit.
— ANI (@ANI) August 29, 2025
(Source: DD News) pic.twitter.com/GF1JvX9mJf
ہوائی اڈے پر ایک جاپانی آرٹسٹ نے کہا کہ میں اپنے طلباء کے ساتھ ہندی میں وزیر اعظم مودی کا استقبال کروں گی۔ 'پدھارو مہارے دیش'... میں سنہ 2020 سے ہندی سیکھ رہی ہوں۔ ایک اور جاپانی فنکار نے کہا کہ میں ایک کٹیاٹم آرٹسٹ ہوں، جو کیرالہ کا روایتی سنسکرت تھیٹر ہے۔ میں 30 سال سے زیادہ عرصے سے کوٹیاٹم کی مشق کر رہا ہوں۔ ہم یہاں وزیر اعظم مودی کا استقبال کرنے آئے ہیں۔
#WATCH | PM Narendra Modi's Japan visit | Japanese Artists are preparing their cultural performances in Tokyo as they await the arrival of PM Narendra Modi here. pic.twitter.com/4ajjJFhPGg
— ANI (@ANI) August 28, 2025
سفر پر روانہ ہونے سے پہلے پی ایم مودی نے یقین ظاہر کیا کہ جاپان کا یہ دورہ بھارت کے مفادات کو آگے بڑھانے میں کارگر ثابت ہوگا۔ اس کے ساتھ بین الاقوامی امن اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بھی تقویت ملے گی۔ وزیر اعظم مودی آج جمعہ 29 اگست اور کل 30 اگست کو جاپان میں ہوں گے۔ اس کے بعد وہ 31 اگست سے یکم ستمبر تک چین کے دورے پر ہوں گے۔ چین میں پی ایم مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی سالانہ چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چین کے دورے کے بارے میں پی ایم مودی نے کہا کہ وہ تیانجن میں منعقد ہونے والی چوٹی کانفرنس میں صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کے لیے بے چین ہیں۔
#WATCH | Tokyo, Japan | Prime Minister Narendra Modi's Japan visit | A Japanese artist says, " i am a kutiyattam artist, which is the traditional sanskrit theatre form from kerala. i have been practising kutiyattam for more than 30 years...we are here to welcome pm modi..." pic.twitter.com/AiIEnk4s87
— ANI (@ANI) August 29, 2025
ہم آپ کو بتاتے ہیں، وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ جاپان دورہ وزیر اعظم شیگیرو اشیبا کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ سربراہی اجلاس کے دوران پی ایم مودی اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ گہری بات چیت کریں گے، مختلف شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
#WATCH | Tokyo, Japan | Prime Minister Narendra Modi's Japan visit | A member of the Indian diaspora says, " i am from varanasi, up and i am feeling very proud as pm modi will be arriving in japan...we are proud to say that the prime minister of our nation is narendra modi..." pic.twitter.com/WKKgx4xv1Y
— ANI (@ANI) August 29, 2025
نئی دہلی چھوڑنے سے پہلے پی ایم مودی نے اپنے دورے کے بارے میں کہا کہ بھارت اور جاپان اپنی خصوصی اسٹریٹجک اور عالمی شراکت داری کے 'اگلے مرحلے' پر توجہ مرکوز کریں گے، جس نے گذشتہ 11 مہینوں میں مسلسل ترقی کی ہے۔ وزیر اعظم مودی جاپان میں جاپانی سیاسی رہنماؤں، کاروباری رہنماؤں اور بھارت کے دوستوں کے ساتھ بات چیت کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تعلقات کو گہرا کریں گے۔ یہ دورہ سنہ 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم مودی کا جاپان کا آٹھواں دورہ ہے اور وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا کے ساتھ ان کی پہلی سالانہ چوٹی کانفرنس ہے، جو جاپان کے ساتھ تعلقات کو بھارت کی ترجیح کی نشاندہی کرتی ہے۔

