ETV Bharat / international

بلوچستان میں پاکستانی فضائیہ کے حملے میں چھ افراد ہلاک، تین زخمی: انسانی حقوق گروپ

بلوچ وائس فار جسٹس (BVJ) نے پاکستانی فوج کے فضائی حملوں کو بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

pakistani airstrikes in balochistan kill 6 injure three civilians says rights group Urdu News
منظور احمد حملے میں ہلاک (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : October 14, 2025 at 2:13 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

اسلام آباد: انسانی حقوق کی ایک سرکردہ تنظیم نے منگل کے روز اطلاع دی ہے کہ بلوچستان کے علاقے جہری میں پاکستانی فضائیہ کے حملے میں چار بچوں سمیت کم از کم چھ بلوچ شہری جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے۔ کئی ہفتوں سے جاری فوجی کارروائیوں کے درمیان خطے کو انسانی حقوق کے سنگین بحران کا سامنا ہے۔

بلوچ نیشنل موومنٹ کے ہیومن رائٹس ونگ پینک نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ 5 اکتوبر کو جہری کے علاقے چرہی کے مولا پاس علاقے کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں 6 شہری جاں بحق ہوئے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق مرنے والوں کی شناخت منظور احمد، ان کے دو بچوں، ان کے بھانجے اور بی بی رحیمہ اور اس کے بچے کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں رحیمہ کی بیٹی اور بیٹا شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ کئی تنطیموں نے شہریوں پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی اور انسانی حقوق کی ان سنگین خلاف ورزیوں کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے فوری آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

’معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت‘

معصوم شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کی ایک اور تنظیم بلوچ وائس فار جسٹس (BVJ) نے کہا کہ "یہ واقعہ بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ نہتے شہریوں کے خلاف جان بوجھ کر طاقت کا استعمال کسی بھی صورت میں ناقابل قبول ہے۔"

تنظیم نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ جہری میں جاری حکومتی بربریت کی شفاف، آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں۔

پاکستانی فوج شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے

اس سے قبل پیر کو جہری کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوچ امریکن کانگریس وومن تارا چند نے زور دے کر کہا کہ سفاک پاکستانی فوج مسلح جنگجوؤں کو نہیں بلکہ عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔

چاند نے پاکستانی فوج پر گھروں کو مسمار کرنے، رہائشی علاقوں پر بمباری کرنے اور معصوم خاندانوں کو ناقابل برداشت تکلیف پہنچانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہری کے لوگ پانی، خوراک، ادویات اور تعلیم جیسی بنیادی ضروریات سے بھی محروم ہیں۔

ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بلوچ رہنما نے کہا کہ "جہری میں معصوم لوگوں کے خلاف ہونے والے ظلم و بربریت پر دنیا کو اپنی آنکھیں کھولنی چاہئیں۔ ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ پاکستانی فوج ہماری سرزمین پر سنگین مظالم کر رہی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:

غزہ امن معاہدہ: حماس نے تمام 20 زندہ یرغمالیوں کو رہا کر دیا، اسرائیل اور مصر کا ٹرمپ کو اعلیٰ ترین شہری اعزاز دینے کا اعلان

افغانستان پاکستان کشیدگی: 58 پاکستانی جبکہ 20 افغانی فوجی ہلاک، پاکستان کی 25 فوجی پوسٹوں پر قبضہ: طالبان ترجمان

سوڈان کے دارفور میں نیم فوجی دستوں کا حملہ: بے گھر ہونے والے افراد کی پناہ گاہ پر حملہ کے سبب ترپن افراد ہلاک

غزہ جنگ بندی کے بعد غزہ میں دیرپا امن اور تعمیر نو کا راستہ کیسا ہوگا؟ کیوں ہیں شکوک و شبہات

افغانستان پاکستان سرحد پر بدستور جھڑپیں جاری 200 سے زائد افغان فائٹرس ہلاک پاکستان کا دعویٰ

پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، تیئیس پاکستانی فوجی اور دو سو سے زائد طالبان فوجی ہلاک