نیویارک : امریکہ میں ایک اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ نیویارک میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہوکر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں ٹیک کمپنی کے سی ای او اور ان کے افراد خاندان شامل تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔
JUST IN: 6 people are confirmed to be deceased in the Hudson River helicopter crash, according to the Associated Press.
— Collin Rugg (@CollinRugg) April 10, 2025
The chopper's propeller was seen detached from the helicopter, spinning into the water.
According to a witness who spoke with NBC, the chopper blade just… pic.twitter.com/EMpWMJC9el
امریکی وقت کے مطابق جمعرات کی دوپہر جرمن ٹیکنالوجی کمپنی سیمنز کے ہسپانوی ڈویژن کے سربراہ اور سی ای او آگسٹن ایسکوبار اپنے اہل خانہ کے ساتھ نیویارک پہنچے۔ بیل 206 ہیلی کاپٹر جس میں وہ سفر کر رہے تھے دریائے ہڈسن کے اوپر پرواز کرتے ہوئے گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور تمام چھ مسافر ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ان میں ایسکوبار، اس کی اہلیہ، تین بچے اور پائلٹ شامل تھے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر کشتیوں کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کا ایک حصہ اس وقت ٹوٹ گیا جب وہ ہوا میں تھا۔ ہیلی کاپٹر کو جمعرات کی رات 8 بجے دریا سے باہر نکالا گیا۔ حادثے کی فوٹیج اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واقعے پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔
Helicopter crashes into Hudson River in New York City, 6 dead @anadoluagency pic.twitter.com/c4k3LWVjYu
— L. Vural Elibol (@vuralelibol) April 11, 2025
حادثے سے متعلق ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرواز کے دوران ہوا میں ہیلی کاپٹر کا کچھ حصے اچانک دریا میں گرا۔ حادثہ کے ایک عینی شاہد بروس وال نے کہا کہ اس نے ہوا کے وسط میں ہیلی کاپٹر کو "ٹوٹتے ہوئے" دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں: شیو پوری میں آرمی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تحقیقات کا حکم - ARMY HELICOPTER CRASH
نیویارک شہر میں 1977 سے اب تک ہیلی کاپٹر کے حادثات میں کم از کم 38 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 2009 میں ہڈسن کے اوپر ہوائی جہاز اور ایک سیاحتی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے اور 2018 میں پانچ افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک چارٹر ہیلی کاپٹر مشرقی دریا میں گر گیا۔