ETV Bharat / international

دنیا کا سب سے خوش ملک فن لینڈ، یہاں جانیں بھارت اور پاکستان کا نمبر؟ - HAPPIEST COUNTRY IN THE WORLD 2025

یورپی ملک فن لینڈ ایک مرتبہ پھر دنیا کے خوش ترین ممالک کی لسٹ میں سرفہرست ہے۔ وہیں افغانستان سب سے ناخوش ملک ہے۔

دنیا کا سب سے خوش ترین مملک فن لینڈ، یہاں جانیں بھارت اور پاکستان کا نمبر؟
دنیا کا سب سے خوش ترین مملک فن لینڈ، یہاں جانیں بھارت اور پاکستان کا نمبر؟ (FREEPIK)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 20, 2025 at 4:52 PM IST

Updated : March 22, 2025 at 11:09 AM IST

2 Min Read

حیدر آباد: عالمی یوم خوشی 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ یہ فہرست اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری کی جاتی ہے۔

اس فہرست میں بھارت اور پاکستان سمیت کُل 147 ممالک کو شامل کیا گیا ہے۔ آپ کو یہ جان کر تعجب ہوگا کے لگاتار آٹھ سال سے فن لینڈ سب سے خوش ملک کا اعزاز حاصل کرتا آیا ہے۔

بھارت اور پاکستان کس نمبر پر ہیں؟

اس فہرست میں بھارت 118 ویں نمبر پر ہے۔ بھارت گزشتہ سال اس فہرست میں 126 ویں نمبر پر تھا اس بار 8 درجہ بہتری دکھائی ہے۔ وہیں پڑوسی ملک پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، گزشتہ سال پاکستان اس رپورٹ میں 108ویں نمبر پر تھا۔

فہرست کیسے تیار کی جاتی ہے؟

فہرست کو تیار کرنے کا عمل مشکل اور طویل ہوتا ہے۔ چونکہ فہرست میں 147 ممالک شامل کیے گئے ہیں اس لیے اس فہرست کی تیاری کے لیے 140 سے زائد ممالک کے افراد سے 2022 سے 2024 کے دوران ہونے والے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

فہرست کو تیار کرتے وقت کسی بھی ملک کی فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی تحفظ، آزادی، سخاوت اور بدعنوانی جیسے عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

فن لینڈ کے علاوہ دیگر ایسے 9 ممالک ہیں جو ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوے ہیں۔ ان میں سرفہرست فن لینڈ ہے تو دوسرے نمبر پر ڈنمارک۔ تیسرے پر آئس لینڈ، چوتھے نمبر پر سوئیڈن، پانچوے نمبر پر نیدر لینڈ، چھٹے نمبر پر کوسٹا ریکا، ساتویں پر ناروے، آٹھویں نمبر پر اسرائیل، نوے نمبر پر لکسمبرگ تو دسویں نمبر پر میکسیکو ہے۔

اس فہرست یہ بھی پتہ چل جاتا ہے کہ سب سے کم خوش ممالک کون سے ہیں۔ اس رپورٹ میں آخری نمبر یعنی 147 ویں مقام پر افغانستان کا نام ہے وہیں 146 ویں نمبر پر سیرالیو اور 145 ویں نمبر پر لبنان کے نام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : March 22, 2025 at 11:09 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.