ETV Bharat / international

اسرائیل گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کے 50 فیصد حصے پر قابض - GAZA WAR

رمضان المبارک میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوے اسرائیل نے حملے شروع کیے، اور اب وہ غزہ کے نصف حصہ پر قابض ہے۔

اسرائیل گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کے 50 فیصد حصے پر قابض
اسرائیل گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کے 50 فیصد حصے پر قابض (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : April 7, 2025 at 8:41 PM IST

5 Min Read

تل ابیب، اسرائیل: اسرائیل نے گزشتہ ماہ حماس کے خلاف دوبارہ جنگ شروع کرنے کے بعد ڈرامائی طور پر غزہ کی پٹی میں اپنے قبضے کو بڑھایا ہے۔ اب غزہ کا 50 فیصد سے زیادہ علاقہ اسراءیل کے کنٹرول میں ہے اور وہ فلسطینیوں کو سکڑتی ہوئی زمین میں نچوڑ رہا ہے۔

اسرائیل گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کے 50 فیصد حصے پر قابض
اسرائیل گزشتہ ایک ماہ میں غزہ کے 50 فیصد حصے پر قابض (AP)

فوج کے زیر کنٹرول سب سے بڑا متصل علاقہ غزہ کی سرحد کے آس پاس ہے، جہاں اسرائیلی فوجیوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق، فوج نے فلسطینیوں کے مکانات، کھیتی باڑی اور بنیادی ڈھانچے کو غیر آباد کر دیا ہے۔ اس فوجی بفر زون کا حجم حالیہ ہفتوں میں دوگنا ہو گیا ہے۔

انسانی حقوق کے گروپوں اور غزہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ، اسرائیل کے قبضے میں جو زمین ہے اس میں ایک راہداری بھی شامل ہے، جو علاقے کے شمال کو جنوب سے تقسیم کرتی ہے اور یہ طویل مدتی کنٹرول کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔

وزیراعظم بنجمن نتن یاہو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ حماس کی شکست کے بعد بھی اسرائیل غزہ میں سکیورٹی کنٹرول رکھے گا اور فلسطینیوں کو وہاں سے نقل مکانی کے لیے مجبور کرے گا۔

پانچ اسرائیلی فوجیوں نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اسرائیلی سرحد کے قریب مسماری اور بفر زون کی منظم توسیع 18 ماہ قبل جنگ شروع ہونے کے بعد سے جاری ہے۔

مسمار کرنے والی ٹیموں کی حفاظت کرنے والے ٹینک اسکواڈ کے ساتھ تعینات ایک فوجی نے کہا کہ، انھوں نے اپنی ہر ممکن چیز کو تباہ کر دیا ہے (فلسطینیوں) کے پاس واپس آنے کے لیے کچھ نہیں ہوگا، وہ واپس نہیں آئیں گے، کبھی نہیں ۔

بفر زون میں موجود فوجیوں کے اکاؤنٹس کی دستاویز کرنے والی ایک رپورٹ پیر کو بریکنگ دی سائیلنس نے جاری کی تھی، جو کہ قبضے کے مخالف سابق فوجیوں کے گروپ ہے۔

گروپ نے کہا کہ، بڑے پیمانے پر، جان بوجھ کر تباہی کے ذریعے، فوج نے مستقبل میں علاقے پر اسرائیلی کنٹرول کی بنیاد رکھی ہے۔

فوجیوں کے اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھے جانے پر، اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اپنے ملک کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے اور خاص طور پر 7 اکتوبر کے حملے سے تباہ ہونے والی جنوبی کمیونٹیز میں سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے، جس میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔

غزہ کو حصوں میں تقسیم کرنا:

بریکنگ دی سائیلنس کے مطابق، جنگ کے ابتدائی دنوں میں، اسرائیلی فوجیوں نے سرحد کے قریب کی آبادیوں سے فلسطینیوں کو زبردستی نکالا اور ایک کلومیٹر (0.62 میل) سے زیادہ گہرائی میں بفر زون بنانے کے لیے زمین کو تباہ کر دیا۔

اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کے اس پار زمین پر بھی قبضہ کر لیا جسے نیٹزارم کوریڈور کے نام سے جانا جاتا ہے ۔

فوج کی طرف سے جاری کردہ نقشے کے مطابق، جب اسرائیل نے گزشتہ ماہ جنگ دوبارہ شروع کی، تو اس نے بفر زون کے سائز کو دوگنا کر دیا، اور اسے کچھ جگہوں پر غزہ میں 3 کلومیٹر (1.8 میل) تک دھکیل دیا۔

بین گوریون یونیورسٹی میں ماحولیاتی علوم کے پروفیسر یاکوف گارب نے کہا کہ بفر زون اور نیٹزرم کوریڈور اس پٹی کا کم از کم 50 فیصد بنتے ہیں۔ یاکوف کئی دہائیوں سے اسرائیلی-فلسطینی زمین کے استعمال کے نمونوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے نتن یاہو نے کہا تھا کہ اسرائیل ایک اور راہداری بنانے کا ارادہ رکھتا ہے جو کہ جنوبی غزہ میں رفح شہر کو باقی علاقوں سے کاٹ کر اس پار کر دے گا۔ اسرائیل کا غزہ پر کنٹرول ان علاقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بھی زیادہ ہے جہاں اس نے حال ہی میں شہریوں کو منصوبہ بند حملوں سے قبل انخلا کا حکم دیا تھا۔

محلے ملبے میں تبدیل:

لاکھوں فلسطینی اس سرزمین میں رہتے تھے جو اب اسرائیل کا بفر زون ہے، یہ ایک ایسا علاقہ ہے جو غزہ کی زرعی پیداوار کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا تھا۔

سیٹلائٹ کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ غزہ ملبے میں تبدیل ہو گیا ہے، اور ساتھ ہی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فوج کی تقریباً ایک درجن نئی چوکیاں یہاں بنا دی گیی ہیں۔

اے پی سے بات کرنے والے پانچ فوجیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کو کھیتوں، آبپاشی کے پائپوں، فصلوں اور درختوں کے ساتھ ساتھ رہائشی اور عوامی ڈھانچے سمیت ہزاروں عمارتوں کو تباہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا، تاکہ عسکریت پسندوں کے پاس چھپنے کی جگہ نہ ہو۔

کئی فوجیوں نے کہا کہ ان کے یونٹوں نے بڑی صنعتی کمپلیکس سمیت گنتی سے زیادہ عمارتوں کو منہدم کیا۔ ایک سوڈا فیکٹری کو زمین دوز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.