ETV Bharat / international

اسرائیل ایران جنگ: ایرانی افواج نے آج پھر کی میزائلوں کی بوچھار، اسرائیل میں متعدد دھماکوں کی اطلاعات - ISRAEL IRAN WAR

اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع بڑھ گیا ہے۔ دونوں ملکوں نے آج بھی ایک دوسرے پر فضائی اور میزائل حملے کیے۔

اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد  تہران میں دھماکہ
اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد تہران میں دھماکہ (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 15, 2025 at 11:41 PM IST

3 Min Read

دبئی: اسرائیل اور ایران کے درمیان تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ اسرائیل نے اتوار کو تیسرے دن بھی ایران پر فضائی حملے کیے اور اس کے جواب میں ایران نے اسرائیل پر متعدد میزائلوں کے دو بیراج داغے۔ ابھی ابھی ہوئے میزائیل حملے کے بعد اسرائیل میں متعدد مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات ہیں وہیں پورے اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔ ایران نے تازہ حملے سے قبل اتوار کو پہلی بار دن میں متعدد میزائل پر مشتمل بیراج لانچ کیا۔ رات میں اسرائیل پر ایک اور حملہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ اتوار کو تہران میں نئے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صبح کے وقت ملک کے دیگر حصوں سے بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے سے سامنے آئی اے پی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 406 افراد ہلاک اور 654 زخمی ہوئے ہیں۔

وہیں اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ریسکیو سروس کے مطابق اسرائیل میں رات بھر اور اتوار تک ایرانی حملوں میں کم از کم 10 افراد مارے گئے، جس سے اسرائیل میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی، وہیں 380 زخمی ہوئے ہیں اور سات ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اتوار کی صبح اسرائیل نے ایران کی وزارت دفاع کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد فضائی دفاع، فوجی اڈے اور اس کے جوہری پروگرام سے متعلق مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کا جواب میں ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے دیا ہے۔

دریں اثنا ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق، ایران کی سرحدی یونٹس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 44 ڈرونز اور کواڈ کاپٹروں کو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اور انہیں تباہ کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیل نے جمعے کو اچانک ایران کے جوہری اور فوجی اڈوں پر بمباری کی تھی اور اعلیٰ فوجی حکام اور جوہری سائنس دان کو نشانہ بنایا جس میں متعدد ہلاک ہو گئے۔ اس کے بعد خطے میں طویل المدتی تصادم کا امکان ہے۔ دونوں فریقوں میں سے کسی نے بھی پیچھے ہٹنے کا کوئی اشارہ نہیں دیا۔

مزید پڑھیں: کیا اسرائیل ایران تنازع تیسری عالمی جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے؟ جانیں ماہرین کیا کہتے ہیں

ایران اسرائیل جنگ پر دنیا دو خیموں میں تقسیم، کون سا ملک کس کے ساتھ ہے؟ بھارت اور پاکستان کس جانب؟

ایران کا 2 اسرائیلی جنگی طیارے F-35 اور 10 ڈرون طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.