ETV Bharat / international

حزب اللہ نے اسرائیل کے آئرن ڈوم کو دیا چکما، شمالی اسرائیل میں ڈرون حملہ، کم از کم 7 اسرائیلی زخمی - Hezbollah Israel Tension

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 8:32 PM IST

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر ڈرون حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ گروپ اسرائیلی دفاع کو چکما دیتے ہوئے اسرائیل کے بہت اندر تک حملہ کر سکتا ہے۔ حزب اللہ اک یہ حملہ گروپ کی فوجی صلاحیت کی عکاسی کرتا ہے۔

حسن نصراللہ
حسن نصراللہ (AP)

نہاریہ، اسرائیل: لبنان کی حزب اللہ نے منگل کو شمالی اسرائیل پر ڈرون حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں کم از کم سات اسرائیلی شہری زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملہ حزب اللہ کے پچھلے ہفتے بیروت میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں اپنے ایک اعلیٰ کمانڈر کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے عزم سے جڑا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

حزب اللہ نے غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے تقریباً روزانہ اسرائیلی کے سرحدی علاقوں میں ڈرون اور راکٹ سے حملے کیے ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق، اسرائیل نے جوابی فضائی حملے کیے ہیں، جن میں سے جنوبی لبنان میں منگل کو کیے گئے ایک حملے میں چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے پیر کو دیر گئے ایک حملے میں ایک نچلے درجے کے کمانڈر کی ہلاکت کے بدلے میں شمالی اسرائیل میں فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے ہوئے ڈرون حملہ کیا ہے۔

گیلی میڈیکل سینٹر کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق ایک شدید زخمی اور چار دیگر افراد کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ان چاروں کو ہلکے زخم آئے ہیں۔ اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ریسکیو سروس نے کہا کہ وہ مغربی گلیلی میں تین مقامات پر سات زخمیوں کا علاج کر رہی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ کئی ڈرون لبنان سے داخل ہوئے، جن میں سے ایک کو روک لیا گیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سرحد سے تقریباً 6 کلومیٹر (4 میل) جنوب میں ساحلی قصبے نہاریا کے قریب متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں۔

حزب اللہ کا یہ ڈرون حملہ اسرائیل کو سوچنے پر مجبور کر سکتا ہے، کیونکہ حزب اللہ اپنی سرزمین سے ڈرون کو اسرائیل کے بہت اندر تک پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ حزب اللہ کا یہ حملہ ظاہر کر رہا ہے کہ وہ شمالی اسرائیل کے اندر اور مزید آبادی کے مراکز کو نشانہ بنانے کے قابل ہے۔

نہاریہ کے میئر نے نہ صرف حزب اللہ کے خلاف بلکہ بیروت کے خلاف بھی انتقامی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

حزب اللہ کے اس ڈرون حملے سے یہ بھی حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ آئرن ڈوم ڈرون کو ٹریک کرنے کے قابل نہیں ہے۔ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ انھیں صرف ایک ڈرون کو روکنے میں کامیابی ملی ہے۔ فوج کا یہ بیان اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ حزب اللہ مزید طاقتور اور قابل ہو رہی ہے۔

اس سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ حزب اللہ کے پاس اسرائیلی فوجی تنصیبات اور مقامات کی معلومات بھی ہیں اور وہ اسرائیلی دفاع کی تہوں سے گزر کر ان پر حملہ کرنے کے قابل ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے بھی منگل کے روز جنوبی لبنان میں حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے میفادون قصبے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے۔ اس حملے میں حزب اللہ کے پانچ جنگجو مارے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.