ETV Bharat / international

اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا - SPAIN AGAINST ISRAEL

غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اسپین نے بڑا قدم اٹھاتے ہوے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا
اسپین نے اسرائیلی کمپنی کے ساتھ اینٹی ٹینک میزائل کا معاہدہ منسوخ کر دیا (AP)
author img

By AP (Associated Press)

Published : June 3, 2025 at 9:32 PM IST

3 Min Read

میڈرڈ: اسپین نے اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔ یہ اینٹی ٹینک میزائل میڈرڈ میں ایک اسرائیلی کمپنی کے ذیلی ادارے کے ذریعے تیار کیا جانا ہے۔ اسپین کی وزارت دفاع نے کہا کہ، اس کا مقصد اسرائیلی فوجی ٹیکنالوجی سے دوری اختیار کرنا ہے۔

اس فیصلے سے 168 اسپایک LR2 اینٹی ٹینک میزائل سسٹم کے لائسنس پر اثر پڑے گا جس کی تخمینہ قیمت 285 ملین یورو ( 325 ملین امریکی ڈالرز) ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق، یہ سسٹم اسپین میں اسرائیل کے رافیل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کے میڈرڈ میں قائم ذیلی ادارے پاپ ٹیکنو کے ذریعے تیار کیے گئے تھے۔

حکومتی ترجمان پیلر الیگریا نے صحافیوں کو بتایا، مقصد واضح ہے... اسرائیلی ٹیکنالوجی سے مکمل رابطہ منقطع کرنا۔ انھوں نے مزید کہا کہ، حکومت "منسوخی کے اثرات" کا مطالعہ کر رہی ہے۔

میڈرڈ کے مضافات میں واقع پاپ ٹیکنو نے ڈیل کی منسوخی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے اسپین نے ناروے اور آئرلینڈ کے ساتھ مل کر ایک مربوط کوشش میں مئی 2024 میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے۔ ایک ماہ بعد، اسپین پہلا یورپی ملک بن گیا جس نے اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت، بین الاقوامی عدالت انصاف سے، جنوبی افریقہ کے اس مقدمے میں شامل ہونے کی اجازت طلب کی جس میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا تھا۔

اسپین نے جنوبی اسرائیل پر حماس کی قیادت میں حملے کے چار دن قبل یعنی 3 اکتوبر 2023 کو اینٹی ٹینک میزائل سسٹم معاہدے کی منظوری دی تھی۔ حکام نے اس وقت استدلال کیا کہ ہسپانوی افواج کے زیر استعمال نظام متروک ہو چکے ہیں اور ان کو جدید ترین ورژن کے لیے تبدیل کیا جانا چاہیے جیسا کہ اتحادی فوجیں استعمال کرتی ہیں۔

اسپین کی بائیں بازو کی حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے 2 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد روک دی تھی، لیکن وہاں اطلاعات کے مطابق کچھ کھیپیں پہنچ گئیں۔

امریکہ نے پچھلے سال کے آخر میں اس بات کی تحقیقات شروع کی کہ آیا نیٹو کے اتحادی اسپین نے کم از کم تین کارگو جہازوں کو بندرگاہ میں داخلے سے انکار کیا تھا جو مبینہ طور پر امریکی ہتھیاروں کو اسرائیل پہنچا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.