ایران-اسرائیل جنگ ایک نیا موڑ لے چکی ہے۔ اسرائیل نے ایران کو کمزور سمجھنے کی غلطی کی اور ایران کی طاقت کا صحیح اندازہ لگانے میں موساد ناکام رہی۔ جس کی وجہ سے اسرائیل کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ایران کی جنگی صلاحیت کے نمونے اسرائیل کی تباہی کے مناظر سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ ایرانی حملوں کی وجہ سے اسرائیل کا دارالحکومت بھی محفوظ نہیں رہا۔ اس تباہی نے اسرائیلی عوام کے دل و دماغ پر دہشت طاری کر دی ہے۔


اسرائیلی عوام کے بڑے بڑے قافلے آبی راستوں سے فرار ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کی سڑکوں پر لوگوں کا ہجوم نظر آرہا ہے۔ لوگ اپنے سامان لپیٹ کر دیگر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔
بیسٹ لیری اسرائیلی بندرگاہ اشدود سے قبرص پہنچنے میں کامیاب ہو گئیں۔ انھوں نے کہا کہ، ہم نے دھماکے دیکھے۔۔۔ہم نے میزائل دیکھے، اس نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا۔ ہم نے سائرن کی آواز سنی۔۔۔ جس وقت ہمیں یہ اطلاع ملی ہم پناہ گاہ میں گئے۔ یہ بہت خوفناک وقت ہے۔


بیسٹ لیری کی طرح ہزاروں اسرائیلی شہری آبی راستوں سے قبرص پہنچنا چاہتے ہیں۔ تنازعات کے علاقے میں فضائی حدود کی بندش کے درمیان ان کی پروازیں غیر یقینی ہیں۔
ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں اسرائیلی زیر زمین بنکروں میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہو گئے ہیں۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی کس طرح اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں نے دنیا کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ ایران اور اسرائیل سے کئی ممالک اپنے شہریوں کو بحفاظت نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: