ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نماز اور اذان کے دوران درگا پوجا کو روک دینے کا حکم - Pause Durga Puja during Namaz

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے ہندو برادری سے درخواست کی ہے کہ وہ درگا پوجا سے متعلق سرگرمیاں، خاص طور پر موسیقی کو اذان سے پانچ منٹ پہلے اور نماز کے اوقات کے دوران عارضی طور پر بند کردیں۔ امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری نے تہوار کے دوران ہندوؤں کو تحفظ فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2024, 1:53 PM IST

بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نماز اور اذان کے دوران درگا پوجا کو روک دینے کا حکم
بنگلہ دیش میں ہندوؤں کو نماز اور اذان کے دوران درگا پوجا کو روک دینے کا حکم (ETV Bharat)

حیدرآباد : بنگلہ دیش میں نو تشکیل شدہ عبوری حکومت نے ہندو برادری پر زور دیا ہے کہ وہ نماز اور اذان کے دوران درگا پوجا سے متعلق سرگرمیوں، خاص طور پر موسیقی بجانے کو بند کردیں۔ امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد جہانگیر عالم چودھری نے کہا کہ پوجا کمیٹیوں نے درخواست پر اتفاق کیا ہے۔ محمد جہانگیر عالم چودھری نے کہا کہ پوجا کمیٹیوں سے کہا گیا کہ وہ نماز اذان کے دوران موسیقی اور ساؤنڈ سسٹم کو بند رکھیں جس پر انہوں نے اتقاق کرلیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق چودھری نے کہا کہ ’نماز کی ادائیگی کے دوران اس طرح کی سرگرمیاں بند ہونے کی ضرورت ہے اور اذان سے پانچ منٹ قبل وقفے پر عمل کرنا ہوگا‘۔ انہوں نے یہ اعلان ملک میں ہندو برادری کے سب سے بڑے مذہبی تہوار درگا پوجا سے قبل ملک میں امن و امان کی صورتحال پر منعقدہ ایک اجلاس کے بعد کیا۔ وہیں ڈھاکہ ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق چودھری نے یہ بھی کہا کہ اس سال ملک بھر میں کل 32,666 پوجا منڈپ بنائے جائیں گے۔ ان میں سے 157 منڈپ ڈھاکہ ساؤتھ سٹی میں اور 88 نارتھ سٹی کارپوریشنز میں ہوں گے۔ گذشتہ سال پوجا منڈپ کی تعداد 33,431 تھی جبکہ اس سال یہ تعداد بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں اقلیتوں (ہندوؤں) کے حالات کو اتنے بڑے انداز میں پیش کرنے کی کوشش محض ایک بہانہ: محمد یونس - Muhammad Yunus Interview

چودھری نے تہوار کے دوران سیکورٹی کی بھی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ "ہم نے پوجا منڈپوں پر چوبیس گھنٹے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے طریقہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ بغیر کسی رکاوٹ کے تہوار منانے اور شرپسندوں کی شرپسند سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔" وہیں دوسری جانب قوم سے خطاب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی قوم ہیں۔ کوئی بھی ایسا کام نہیں کریں گے جس سے مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.