ETV Bharat / international

غزہ کے المواسی کیمپ پر اسرائیلی فورسس کی بمباری، 40 فلسطینی جاں بحق - Israeli strikes on Gaza tent camp

غزہ پر اسرائیل کا ایک اور فضائی حملہ ہوا ہے جس میں 40 فلسطینی جان بحق اور 65 دیگر زخمی ہوگئے۔ حملہ فلسطین کے جنوبی علاقہ میں واقعہ المواسی کیمپ پر کیا گیا جسے محفوظ قرار دیا گیا تھا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 1:12 PM IST

Updated : Sep 10, 2024, 2:52 PM IST

غزہ کے المواسی کیمپ پر اسرائیلی فورسس کی بمباری، 40 فلسطینی جاں بحق
غزہ کے المواسی کیمپ پر اسرائیلی فورسس کی بمباری، 40 فلسطینی جاں بحق (File Photo / AP)

حیدرآباد : اسرائیل نے غزہ پر بمباری کے سلسلہ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ تازہ حملہ غزہ کے محفوظ قرار دیئے جانے والے خان یونس کے قریب المواسی کیمپ پر کیا گیا۔ حملہ اتنا شدید تھا کہ بمباری کے بعد المواسی کیمپ میں 30 فٹ گہرے گڑھے پڑگئے۔ اسرائیلی بمباری میں 40 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ فلسطینی حکام نے بتایا کہ منگل کی صبح غزہ میں جنگ سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے ایک پرہجوم خیمہ کیمپ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 40 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔ وہیں اسرائیل نے کہاکہ اس نے "اہم" حماس کے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی بمباری کے بعد خمہ بستی المواسی کیمپ پوری طرح تباہ ہوگیا اور لاشوں کو نکالنے میں کافی مشکلات پیش آرہی تھیں۔ اس حملہ میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیلی فورس نے المواسی کو حماس کا گڑھ بتایا ہے۔ حملہ میں کیمپ کے 20 ٹنٹوں میں آگ لگ گئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق کیمپ پر 4 مزائیل گرائے گئے۔ کیمپ میں متعدد بے گھر فلسطینی پناہ لئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں پولیو مہم کے دوران گزشتہ دو دنوں میں اسرائیلی حملوں میں کم از کم 61 فلسطینی جاں بحق - Gaza War

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد غزہ پر اسرائیل کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی جاں بحق ہوگئے جبکہ تقریباً ایک لاکھ افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران غزہ میں جنگ بندی کےلئے بھی عالمی سطح پر کوششیں کی جارہی ہیں۔

Last Updated : Sep 10, 2024, 2:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.