ETV Bharat / international

لکھوی جیل میں بیٹھے بیٹھے ایک بیٹے کا باپ بن گیا؛ دہشت گردوں کی سرپرستی پر اویسی کا پاکستان پر طنز - OWAISI SLAMS PAKISTAN

اسدالدین اویسی نے الجزائر میں دہشت گردی پر پاکستان کو نشانہ بنایا اور اسے ایف ٹی اے کی گرے لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کیا۔

اسد الدین اویسی کل جماعتی وفد کے ساتھ
اسد الدین اویسی کل جماعتی وفد کے ساتھ (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 1, 2025 at 9:50 AM IST

4 Min Read

الجزائر: اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے الجزائر میں پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دیا۔ اویسی ایک کل جماعتی وفد کے رکن کے طور پر مسلم ممالک کے دورے پر ہیں۔ الجزائر کے میڈیا، تھنک ٹینک کے ارکان اور ہند نژاد تارکین وطن سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ پاکستان اور داعش اور القاعدہ کے دہشت گرد گروپوں کے بیچ کوئی نظریاتی فرق نہیں ہے۔

اویسی نے پاکستان کی غلط فہمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان محسوس کرتا ہے کہ اسے مذہبی منظوری حاصل ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔ اویسی نے کہا کہ اسلام کسی بھی شخص کے قتل کی اجازت نہیں دیتا اور بدقسمتی سے یہی پاکستان کا نظریہ ہے۔

'پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے سے دہشت گردی میں کمی آئے گی'

اویسی نے پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں واپس ڈالنے کے اپنے مطالبے کو دہرایا۔ اویسی نے کہا کہ دہشت گردی دو چیزوں پر زندہ رہتی ہے۔ پہلا نظریہ اور دوسرا پیسہ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نظریہ کو اچھی طرح جانتا ہے اور اس نے سیاہ دہائی بھی دیکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں ڈالنے کی ضرورت ہے۔ اس سے بھارت میں دہشت گردی میں کمی آئے گی۔ ہم قتل وغارت گری میں کمی دیکھیں گے۔ اس سے قبل جب پاکستان کو (FATF کی گرے لسٹ) میں ڈالا گیا تھا، تو مقدمہ فوری طور پر آگے بڑھ گیا۔ پاکستان جو کہ دہشت گردی کا اصل سرپرست ہے، اس پر قابو پانا عالمی امن کے مفاد میں ہے۔ اسے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں واپس لانا ہوگا۔

'پاکستان دہشت گردی کے حوالے سے بے نقاب'

اویسی نے دہشت گرد لکھوی کو لے کر پاکستان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ کوئی بھی ملک دہشت گردی کو قبول نہیں کرتا۔ لیکن دہشت گرد ذکی الرحمان لکھوی پاکستان کی جیل میں بیٹھے بیٹھے ایک بیٹے کا باپ بن گیا۔

دریں اثناء بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بیجینت پانڈا نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے اپنی ایٹمی طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اس کی آڑ میں دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے۔

'پاکستان مسلسل دہشت گردی کی تربیت اور فنڈنگ ​​کر رہا ہے۔ اپنے ہتھیاروں کے پروگرام کو بھی چھپا رہا ہے۔ جب میں کہتا ہوں کہ وہ دہشت گردوں کے ساتھ کھلم کھلا ایسا کر رہے ہیں تو یہ صرف میں نہیں کہہ رہا ہوں۔ آپ اسے انٹرنیٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ پاکستان ماضی میں کئی بار ایسا کر چکا ہے۔ '

بی جے پی لیڈر بیجینت پانڈا کی قیادت میں وفد میں نشیکانت دوبے، ایس پھانگون کونیاک، ریکھا شرما، اسد الدین اویسی، ستنام سنگھ سندھو، غلام نبی آزاد اور سابق خارجہ سکریٹری ہرش وردھن شرنگلا جیسے سینئر ممبران پارلیمنٹ اور عہدیدار شامل ہیں۔

بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنے عزم کو جگ ظاہر کرنے، اس عالمی خطرے کے خلاف عالمی رائے ہموار کرنے اور بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے متعدد کل جماعتی وفود بھیجے ہیں۔ بھارتی حکومت کی سفارتی کوششوں کا مقصد مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے، نیز دہشت گردی کے خطرے کے خلاف اجتماعی ردعمل کی ضرورت پر زور دینا۔

مزید پڑھیں: نقل کےلئے عقل کی ضرورت۔۔۔: پاکستانی آرمی چیف پر اسدالدین اویسی کا طنز

بحرین میں اویسی نے کہا، قرآن کسی بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں دیتا

پاکستان انسانیت کے لیے خطرہ، پوری دنیا کو بتانا ہوگا: اویسی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.