ETV Bharat / health

گرمیوں میں گوشت مچھلی کے ساتھ یہ چار چیزیں ضرور کھائیں، اپنے شوق کو موسم سے ہم آہنگ کریں - NON VEG IN SUMMERS

گرمیوں میں روزانہ گوشت کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ان چار چیزوں کے ساتھ نان ویج کھائیں...

گرمیوں میں گوشت مچھلی کے ساتھ یہ چیزیں ضرور کھائیں
گرمیوں میں گوشت مچھلی کے ساتھ یہ چیزیں ضرور کھائیں (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 16, 2025 at 9:27 PM IST

4 Min Read

گرمیوں کے موسم میں کھانے پینے کی عادات کو بدلنا بہت ضروری ہے۔ اس کے ساتھ اس موسم میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے اور ٹھنڈک پہنچانے والی چیزیں خوراک میں شامل کرنا ضروری ہو جاتا ہے۔ تاہم، گوشت کے دلدادہ لوگوں کو گرمیوں میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔ بہت سے لوگ بلا لحاظ موسم نان ویج کھانا جیسے کہ بیف، چکن، مٹن، مچھلی، انڈے اور جھینگے جیسی چیزیں کھانا پسند کرتے ہیں۔

گوشت مچلی کے فوائد

گوشت، مچھلی اور انڈے پروٹین کے اچھے ذرائع ہیں۔ یہ پٹھوں کو مضبوط بنانے اور قوت مدافعت کو بہتر بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ سبزیوں کے بالمقابل گوشت میں وٹامن بی 12 زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آئرن، زنک اور وٹامن ڈی سمیت کئی دیگر وٹامنز بھی فراہم کرتا ہے۔ وہیں مچھلی اومیگا تھری فیٹی ایسڈز کا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ چمکدار جلد کے علاوہ یہ دماغ اور دل کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔

بہت سے لوگ دن میں ایک یا دو بار نان ویج کھانا پسند کرتے ہیں، خاص طور پر فٹنس فریک، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اسے باقاعدگی سے کھانے سے جسم کو ضروری غذائی اجزا ملتے ہیں۔ تاہم روزانہ یا زیادہ مقدار میں نان ویج کھانا بھی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، خاص طور پر گرمیوں کے موسم میں اسے حساب سے کھانا چاہیے۔ ایسے میں آئیے جانتے ہیں کہ نان ویج کے دلدادہ افراد کے لیے ماہرین کا کیا مشورہ دیتے ہیں؟

گرمیوں میں زیادہ نان ویج کھانے سے کیا مسائل ہوتے ہیں؟

ماہر غذائیت جے شری وانک کے مطابق جو لوگ زیادہ تر نان ویج کھانا پسند کرتے ہیں اور گرمیوں میں بھی بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں، انہیں کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے۔ کیونکہ نان ویج کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں حرارت بڑھتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بدہضمی، تیزابیت جیسے مسائل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ ان مسائل سے بچنے کے لیے درج ذیل باتوں کا دھیان رکھیں۔

گرمیوں میں نان ویج کے ساتھ یہ چیزیں کھائیں

اگر آپ نان ویج کے ساتھ ٹھنڈ پہنچانے والی غذائیں کھاتے ہیں تو آپ ان مسائل سے بچ سکتے ہیں۔ ایسی چیزوں میں دہی سب سے پہلے نمبر پر آتی ہے۔ اس سے نہ صرف ہاضمہ بہتر ہوتا ہے بلکہ جسم کو ٹھنڈک بھی ملتی ہے۔

دوسرے نمبر پر پودینہ ہے۔ یہ نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ جسم کو ٹھنڈا بھی کرتا ہے۔

تیسرے نمبر پر لیموں ہے۔ لیموں کے رس کے چند قطرے گوشت مچلی میں ڈال کر کھانے سے کھانا ہضم کرنا آسان ہوجاتا ہے۔

چوتھی چیز چھاچھ ہے - یہ معدے کو ٹھنڈا رکھنے میں کافی مددگار ہوتا ہے۔

ان میں سے کسی کو بھی نان ویج کے ساتھ کھا کر آپ اپنا شوق بھی پورا کر سکتے ہیں اور اسی کے ساتھ گرمیوں میں بھی اپنی صحت کا خیال بھی رکھ سکتے ہیں۔

تاہم، گرمی کے موسم میں تلی ہوئی اور بہت زیادہ مسالہ دار کھانوں سے پرہیز کریں۔ اس کے ساتھ جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے کے لیے دن بھر وافر مقدار میں پانی پئیں.

(ڈس کلیمر: یہ جانکاری عام معلومات بڑھانے کے لیے فراہم کی گئی ہیں اور یہ ماہرین کی رائے پر مبنی ہے۔)

مزید پڑھیں: موسم گرما میں نیم کے پانی سے نہانے کے فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے! اس پانی کو تیار کرنے کا طریقہ جانیں

گرمی میں کولر سے ہو رہی نمی اور چپچپاہٹ دور کرنے کے لیے یہ ہیکس آزمائیں، کمرہ بھی ٹھنڈا بنا رہے گا

پیاز رکھنے سے بھی لُو لگ سکتی ہے! ماہرین سے جانیں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے طریقے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.