ETV Bharat / health

اگر شادی کے کئی سال کے بعد بھی بچے سے محروم ہیں تو یہ عوامل ذمہ دار ہو سکتے ہیں - TIPS TO IMPROVE FERTILITY

شادی کے کئی سال بعد بھی اولاد نہ ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن کے بارے میں آپ کو جاننا چاہیے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (GETTY IMAGES)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2025 at 7:54 PM IST

3 Min Read

شادی کے بعد ہر جوڑے میں بچے کی خواہش بالکل فطری بات ہے۔ لیکن بعض اوقات کچھ جوڑوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہو پاتی یا کچھ کو اپنے خاندان کو بڑھانے میں بہت سے مسائل اور تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

کچھ جوڑے شادی کے پہلے سال میں ہی حاملہ ہونے کی کوشش شروع کر دیتے ہیں، جب کہ بعض جوڑے کچھ گیپ کے بعد میں حاملہ ہونا چاہتے ہیں، یہ تو عام بات ہے. لیکن بعض اوقات کچھ جوڑوں کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ اس کی بہت سی وجوہات ذمہ دار ہو سکتی ہیں۔ زرخیزی (FERTILITY) کے ماہر ڈاکٹر سندیپ تلوار کے مطابق، زرخیزی کے مسائل جوڑوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔ حمل ٹھہرنے میں رکاوٹ کے ذمہ دار بہت سے عوامل ہو سکتے ہیں جیسے کہ...

زرخیزی کو متاثر کرنے والے عوامل

بڑھتی عمر

بے قاعدہ ماہواری

سپرم کی کم تعداد

پی سی او (پولی سسٹک اووری سنڈروم)

انڈومیٹریوسس (ایک ٹشو جو بچے دانی کے اندر کے بجائے باہر اگتے لگتا ہے۔)

بہت زیادہ تناؤ

تھائرائیڈ کے مسائل

ماضی میں ہوا کوئی سنگین انفیکشن

خراب طرز زندگی

طرز زندگی سے متعلق عوامل بھی زرخیزی کو بہت متاثر کرتے ہیں جیسے کہ:

خراب نیند

غیر صحت بخش کھانے کی عادات

موٹاپا

ڈاکٹر سندیپ تلوار کے مطابق طرز زندگی سے متعلق مسائل آپ کی تولیدی صحت پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ اپنے جسم کو سمجھنا، اس میں ہونے والی تبدیلیوں کی نگرانی کرنا، اور یہ جاننا کہ کیا نارمل ہے اور کیا نہیں آپ کو صحیح فیصلے کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔ اس صورت میں، زرخیزی کے ماہر سے مشورہ مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ کو زرخیزی کے ماہر سے کب ملنا چاہیے؟

ڈاکٹر سندیپ تلوار کے مطابق، زرخیزی کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کا صحیح وقت بنیادی طور پر کئی عوامل پر منحصر ہوتا ہے، جیسے کہ آپ کی عمر، صحت اور آپ کتنے عرصے سے حاملہ ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر آپ کی عمر 35 سال سے کم ہے اور ایک سال تک کوشش کرنے کے باوجود آپ حاملہ نہیں ہو پا رہے ہیں تو آپ کو زرخیزی کے ماہر سے رجوع کرنا چاہیے۔

درج ذیل مسائل پر فوری طور پر ماہر سے رجوع کریں

ڈاکٹر تلوار کے مطابق 35 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کے لیے اپنی تولیدی صحت کو ترجیح دینا بہت ضروری ہے اور انہیں ڈاکٹر کے پاس جانے میں چھ ماہ سے زیادہ تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ جن لوگوں کو پی سی او ایس، تھائرائیڈ کے مسائل، شوگر، یا ماہواری کے مسائل ہیں، انہیں جلد از جلد زرخیزی کے ماہر سے رجوع کرنا چاہیے۔ مزید برآں، مردوں میں سپرم کی کم تعداد، ماضی کی چوٹیں یا ہارمونل مسائل زرخیزی کو متاثر کر سکتے ہیں۔

(تردید: ہم یہ معلومات سائنسی تحقیق، مطالعات اور طبی ماہرین کے مشورے کی بنیاد پر فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، ان پر عمل کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔)

مزید پڑھیں: بچہ ہونے میں کیوں ہوسکتی ہے پریشانی؟ اگر آپ کریں گے یہ کام تو ساری زندگی ہوسکتے ہیں مایوس

یہ 5 بیج مردانہ طاقت اور سپرم کاؤنٹ بڑھانے میں فائدہ مند، جانئے ان کا استعمال کیسے کریں

ان چیزوں سے خواتین کی تولیدی زرخیزی میں خرابی ہوسکتی ہے

Best Foods For Fertility: یہ غذائیں حاملہ ہونے میں مدد کرتی ہیں

نطفہ کی عمر معلوم کرنے کے لیے دریافت،بآپ جان جائیں گے کہ حاملہ ہونے کے کتنے امکانات ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.