ETV Bharat / entertainment

کینسر سے جوجھ رہی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں کیا عمرہ، کہا، دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی - HINA KHAN UMRAH

ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے۔ انھوں نے انسٹاگرام پر اس کی جانکاری دی۔

کینسر سے جوجھ رہی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں کیا عمرہ
کینسر سے جوجھ رہی اداکارہ حنا خان نے رمضان المبارک میں کیا عمرہ (Instagaram@realhinakhan)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 17, 2025 at 2:04 PM IST

2 Min Read

حیدرآباد: چھاتی کے سرطان کی تشخیص کے بعد سے گزشتہ سال سے ٹی وی کی معروف اداکارہ حنا خان کا علاج جاری ہے۔ حنا خان اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت سے متعلق اپڈیٹ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل بھی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکی حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کر لی۔ حنا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ عمرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

حنا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا، دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی۔ شیئر کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ، حنا خان کعبہ کا طواف کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ حنا خان نے مسجد الحرام میں تہجد اور فجر کی نماز ادا کرنے کی بھی جانکاری دی ہے۔

اداکارہ نے اپنے بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔

پانچ دسمبر 2024 کو اداکارہ نے اپنی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیاتھا ۔ انہوں نے اسپتال سے اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر نے سب کے دلوں کو چھو لیا تھا۔

حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مریض کے لباس میں ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے سب کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے پوسٹ کے ساتھ ایک خوبصورت کیپشن بھی لکھا تھا، ان راستوں کے ذریعے میں اپنی زندگی کی روشنی کی طرف جا رہی ہوں۔ شکریہ، شکریہ اور صرف شکر۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.