ETV Bharat / entertainment

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال گنپتی آرتی پر ٹرولنگ کا شکار - Zaheer Iqbal trolled

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کو گنپتی آرتی کا ویڈیو شیئر کرنے کے بعد ٹرول کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ظہیر اقبال نے ان کے ایمان اور ان کے مسلمان ہونے پر سوال اٹھائے۔

author img

By IANS

Published : Sep 8, 2024, 7:02 PM IST

Sonakshi Sinha, Zaheer Iqbal trolled over Ganpati aarti
Sonakshi Sinha, Zaheer Iqbal trolled over Ganpati aarti (IANS)

ممبئی: اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کو اس وقت ٹرول کیا گیا جب انہوں نے دونوں کی گنپتی آرتی کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ سوناکشی نے انسٹاگرام پر بھگوان گنیش کی آرتی کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ اداکارہ نیلے لباس میں ملبوس دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ ظہیر اقبال ہلکے نیلے رنگ کی قمیض اور سفید پینٹ میں نظر آئے۔

سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ "محبت احترام میں بڑھتی ہے جب ایک جوڑا حقیقی ہم آہنگی کے ساتھ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرتے ہیں… شادی کے بعد ہمارا پہلا گنپتی"۔

تاہم سوناکشی سنہا کے اس پوسٹ کے بعد دونوں کو ان کے مذہب پر ٹرول کیا گیا۔ اور مختلف قسم کے رد عمل کا اظہار کیا گیا۔

انسٹاگرام پر اس پوسٹ کے جواب میں ایک صارف نے لکھا کہ: "کیا وہ مسجد میں جا کر نماز پڑھے گی؟ کیا کوئی صرف بتوں کی پرستش کرنا چاہتا ہے لیکن اللہ کی نہیں! مرتد شوہر۔"

ایک اور صارف نے کہا: ’’یہ شرک ہے یہ کیسا مسلمان ہے؟‘‘۔

انسٹاگرام پر ایک صارف نے لکھا کہ "آپ سے بالکل متفق ہیں کیونکہ آپ مسلمان ہیں آپ کو صرف اللہ کی عبادت کرنی چاہیے"۔

ایک شہری نے لکھا: "استغفراللہ۔"

سوناکشی سنہا کے اس پوسٹ سے ناراض ایک صارف نے لکھا کہ ’’کیا ظہیر بھائی، کیا کر رہے ہو، ایمان کا خیال ہے بھی کہ نہیں آپ کو یا سب ختم ہو گیا ہے‘‘۔ ایک ناراض صارف نے کہا۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ: ’’بس یہ دیکھنا رہ گیا تھا‘‘۔

ایک اور نے کہا: "استغفر اللہ وہ اس پر مسلمان شرمندہ ہے۔"

ایک اور صارف نے سوناکشی سے سوال کیا: ’’دیکھتے ہیں آپ کتنی نمازیں پڑھے گی‘‘۔

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی نے اپنے دیرینہ دوست ظہیر اقبال سے ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ اس تقریب کے دوران ان کے اہل خانہ اور قریبی دوست موجود تھے۔ سوناکشی آخری بار رتیش دیش مکھ اور ثاقب سلیم کے ساتھ "کاکودا" فلم میں اداکاری کرتی نظر آئی تھیں۔ اگلی فلم "نکیتا رائے اینڈ دی بک آف ڈارکنیس" میں نظر آئیں گی۔ وہ آنے والی فلم میں ارجن رامپال، پریش راول اور سہیل نیئر جیسے نامور اداکاروں کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.