ETV Bharat / entertainment

مس ورلڈ 2025: باہوبلی کے سیٹ سے مغل گارڈن تک، 108 ممالک کی حسیناؤں نے راموجی فلم سٹی کا لطف اٹھایا - MISS WORLD 2025

مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے والی حسیناؤں نے شاندار تفریحی مقام راموجی فلم سٹی کا دورہ کیا۔

مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے والی حسیناؤں کا راموجی فلم سٹی کا دورہ
مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے والی حسیناؤں کا راموجی فلم سٹی کا دورہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2025 at 11:42 PM IST

2 Min Read

حیدرآباد: مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے والی 108 ممالک کی حسینائیں آج 17 مئی کو دنیا کے سب سے بڑے فلم اسٹوڈیو راموجی فلم سٹی کے دورے پر پہنچیں۔ آئیے ان حسیناؤں کی اس پُرکشش اور جادوئی مقام پر آمد اور ان کی سیر پر ایک نظر ڈالتے ہیں....

طے شدہ پروگرام کے مطابق مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے والی یہ حسینائیں فلم سٹی میں وی آئی پی گیٹ، ستارہ، تارا، اینجل فاؤنٹین جیسے مشہور مقامات سے گزرتے ہوئے شام کو چائے کے لیے پی ایس ٹی کنونشن ہال پہنچیں۔ ریفریشمنٹ کے بعد مہمانوں کو باہوبلی فلم کے شاندار سیٹ پر لے جایا گیا، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس کے بعد ان حسیناؤں نے مووی میجک اسٹوڈیو کا لطف اٹھایا۔

مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے والی حسینائیں راموجی فلم سٹی میں
مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں حصہ لینے والی حسینائیں راموجی فلم سٹی میں (Photo: ETV Bharat)

وہاں سے یہ حسینائیں مغل گارڈنز میں پہنچیں۔ مغل گارڈن پہنچنے پر ایک بار پھر مس ورلڈ 2025 کی کنٹسٹنٹ حسیناؤں کا استقبال شاہی انداز میں کیا گیا۔ اس دوران غیر ملکی حسینائیں ہندوستانی ثقافت کو اپنے موبائل کیمروں میں قید کرتی نظر آئیں۔ مغل کاڈنرز میں ان حسیناؤں نے موسیقی اور ثقافتی تفریح ​​پروگرام کے ساتھ ڈنر کا لطف اٹھایا۔ اس شاندار سیر و تفریح کا اختتام ہوٹل ٹرائیڈنٹ کے لیے روانگی کے ساتھ ہوا۔

واضح رہے کہ مس ورلڈ 2025 کا انعقاد تلنگانہ میں کیا جارہا ہے۔ اس کا آغاز سات مئی کو گچی باؤلی انڈور اسٹیڈیم میں رسمی افتتاح کے ساتھ ہوا۔ یہ 31 مئی کو ایک عظیم الشان فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔ یکم جون کو تمام حسینائیں راج بھون میں ایک شاندار ہائی-ٹی کا لطف اٹھائیں گی۔ دو جون کو تلنگانہ کے یوم تاسیس کے موقعے پر مس ورلڈ اور دیگر کنٹسٹنٹ خواتین ریاست کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کے ساتھ راج بھون تشریف لے جائیں گی۔

17 مئی سے شروع ہونے والے مس ورلڈ 2025 ایونٹ میں 108 ممالک کی حسینائیں تلنگانہ کی ثقافت، تاریخ اور شاہی انداز کی ضیافت سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ اب تک ان حسیناؤں نے حیدرآباد کے چارمینار سے ورنگل کی تاریخی یادگاروں اور کھیل مقابلوں تک کا سفر طے کر چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.