حیدرآباد: اللو ارجن کی نئی فلم 'پشپا 2: دی رول' آج (5 دسمبر) کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔ پشپا 2 کے پریمیئر شو کے دوران حیدرآباد میں ایک تھیٹر کے باہر بھگدڑ مچ گئی۔ اس دوران ایک خاتون اور اس کے دو بیٹے اس بھگدڑ کا شکار ہو گئے۔ بھگدڑ میں خاتون کی موت ہوگئی جبکہ اس کے دونوں زخمی بیٹے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
One woman died & two others including a kid injured after heavy crowd thronged into the Sandhya Theatre in #Hyderabad to have a glance at actor #AlluArjun who arrived there for #PushpaTheRule screening. Police tried to save her but unfortunately declared dead. Kid is safe. pic.twitter.com/BgwpOhxKKm
— Sowmith Yakkati (@YakkatiSowmith) December 4, 2024
پشپا 2 کی پریمیئر اسکریننگ بدھ کی رات کو ہوئی تھی۔ اللو ارجن رات تقریباً 10.30 بجے حیدرآباد کے سندھیہ تھیٹر پہنچے۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھیڑ جمع ہو گئی۔ آر ٹی سی ایکس روڈ پر واقع سندھیہ تھیٹر کے باہر بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران موقع پر بھگدڑ مچ گئی۔
Why take a kid to a place knowing there would be a stampede. This is soo irresponsible on the part of parents. The boy fell unconscious and is said to be critical. Prayers for him.
— @Coreena Enet Suares (@CoreenaSuares2) December 4, 2024
Stampede like situation at Sandhya Theatre before the release of #Pushpa2… pic.twitter.com/NXZHBbdApX
کیا ہے پورا معاملہ؟
سوشل میڈیا اور نیوز رپورٹس کے مطابق دلسکھ نگر کی رہنے والی ریوتی (39) اپنے شوہر بھاسکر اور دونوں بیٹوں کے ساتھ پشپا 2 دیکھنے آئی تھی۔ بھگدڑ رات 10:30 بجے کے قریب اس وقت ہوئی جب ریوتی اور اس کے اہل خانہ تھیٹر سے باہر آرہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق شائقین اللو ارجن کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے تھیٹر کی طرف بڑھے اور باہر آنے والے لوگوں کو دھکیل دیا۔
اس بھگدڑ میں ریوتی اور اس کے اہل خانہ زخمی ہوگئے۔ پولیس اہلکار اور آس پاس کے لوگوں نے فوراً ریوتی اور اس کے بیٹے کو بھیڑ سے الگ کیا اور انہیں سی پی آر دیا۔ بعد ازاں اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ لڑکے کو سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک ہے۔ بدقسمتی سے ریوتی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے گاندھی اسپتال لے جایا گیا۔
اس حادثے کے بعد حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تھیٹر کے دروازے بند کر دیے۔ دوسری جانب ہجوم پر قابو پانے کے لیے اضافی سیکورٹی فورسز کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں پولیس کو بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
تھیٹر کا مین گیٹ بھی گر گیا:
آئی اے این ایس کے مطابق تھیٹر کے باہر افراتفری کے درمیان تھیٹر کا مین گیٹ بھی گر گیا۔ چونکہ اللو ارجن اس وقت تھیٹر کے اندر تھے، اس لیے پولیس نے اضافی دستے تعینات کرکے سیکورٹی بڑھا دی تھی۔
ڈائریکٹر سوکمار کی 'پشپا 2: دی رول' جمعرات کو متعدد زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ پریمیئر شوز بدھ کو رات 9.30 بجے تلنگانہ، آندھرا پردیش اور بنگلورو کے منتخب تھیٹروں میں شیڈول تھے۔
یہ بھی پڑھیں: