ETV Bharat / entertainment

سری نگر میں 38 برس بعد فلم کی اسکریننگ، 'گراؤنڈ زیرو' اسٹار عمران ہاشمی وادی پہنچ گئے، تصاویر شیئر کیں - EMRAAN HASHMI GROUND ZERO

سری نگر میں 38 سال بعد ایک فلم کی نمائش کی جارہی ہے۔یہ تاریخ عمران ہاشمی کی فلم گراؤنڈ زیروسے رقم ہونے جا رہی ہے۔

38 سال بعد فلم آج سری نگر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، 'گراؤنڈ زیرو' اسٹار عمران ہاشمی وادی پہنچ گئے، تصاویر شیئر کیں
38 سال بعد فلم آج سری نگر میں نمائش کے لیے پیش کی جارہی ہے، 'گراؤنڈ زیرو' اسٹار عمران ہاشمی وادی پہنچ گئے، تصاویر شیئر کیں (Film Poster)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 18, 2025 at 3:03 PM IST

3 Min Read

حیدرآباد: گراؤنڈ زیرو آج 18 اپریل کو سری نگر میں اپنے ریڈ کارپٹ پریمیئر کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ گزشتہ 38 سالوں میں سری نگر میں کسی فلم کا پریمیئر نہیں ہوا اور اب گراؤنڈ زیرو اس خاموشی کو توڑنے والی پہلی فلم ہوگی۔اس خاص موقع پر سب سے پہلے یہ فلم ان فوجیوں اور فوجی افسران کو دکھائی جائے گی جو سرحد پر کھڑے ہو کر ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف فلم کے حب الوطنی کے موضوع کی عکاسی کرتا ہے بلکہ حقیقی ہیروز کو ایک حقیقی خراج تحسین بھی ہے۔عمران ہاشمی نے سری نگر پہنچنے کے بعد تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں عمران ہاشمی اور سبز وادیاں نظر آ رہی ہیں۔ عمران ہاشمی نے سری نگر سے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا، 'گراؤنڈ زیرو ٹچ ڈاؤن.. تاریخی دن، سری نگر میں 38 سال بعد پہلی ریڈ کارپٹ فلم کی نمائش، یہ بی ایس ایف کے جوانوں اور ان کے افسران کے اعزاز میں خصوصی فلم کی نمائش ہے'۔

گراؤنڈ زیرو' سب سے پہلے سری نگر (کشمیر) میں ان بہادر فوجیوں اور فوجی افسران کو دکھایا جائے گا جو سرحد پر کھڑے ہو کر ہماری حفاظت کر رہے ہیں۔ ایکشن تھرلر گراؤنڈ زیرو کو لے کر جوش اور ولولہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

گراؤنڈ زیرو کو شائقین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور اس کی ریلیز کے حوالے سے جوش و خروش صاف دکھائی دے رہا ہے۔ بی ایس ایف کے تعاون سے بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو بھی بے حد سراہا گیا جس سے شائقین کی توقعات اور جوش میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ فلم گراؤنڈ زیرو کی کہانی کشمیر پر مبنی ہے اور اس کی پوری شوٹنگ بھی وہیں کی گئی ہے۔ فلم میں عمران ہاشمی بی ایس ایف کمانڈنٹ نریندر ناتھ دوبے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

جس نے غازی بابا کو مارنے والے آپریشن کی قیادت کی۔ اس مشن کو گزشتہ 50 سالوں میں بی ایس ایف کا بہترین آپریشن قرار دیا گیا ہے۔ گراؤنڈ زیرو ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جو ناظرین کے سامنے ہندوستانی تاریخ کا ایک غیر معروف لیکن انتہائی اہم باب لاتا ہے۔

غازی بابا جیش محمد کا اعلیٰ کمانڈر اور حرکت الانصار نامی دہشت گرد تنظیم کا نائب کمانڈر تھا۔ اسے 13 دسمبر 2001 کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:پہلے تیرے ممی پاپا پھر ہم، طلاق پر تبصرے پر سوناکشی سنہا برہم ہوگئیں، منہ توڑ جواب دیا

رتیش سدھوانی اور فرحان اختر نے فلم کو ایکسل انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کے ہدایت کار تیجس دیوسکر ہیں۔ اس کے شریک پروڈیوسر قاسم جگمگیا، وشال رام چندانی،سندیپ سی سدھوانی، ارہان بگاتی، طلسم فلمز، ابھیشیک کمار اور نشی کانت رائے۔ یہ فلم 25 اپریل 2025 کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.