ETV Bharat / entertainment

عامر خان اور درشیل سفاری 16 سال بعد پھر ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے

Aamir Khan-Darsheel Safary New Project: عامر خان اور درشیل سفاری 16 سال بعد ایک بار پھر اسکرین پر مداحوں کو محضوظ کراتے نظر آئیں گے۔ اطلاع ہے کہ عامر خان اور درشیل سفاری نے ایک نئے پروجیکٹ کے لیے ہاتھ ملایا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 12:47 PM IST

Aamir Khan-Darsheel Safary New Project
عامر خان اور درشیل سفاری 16 سال بعد پھر ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے

ممبئی: اداکار درشیل سفاری جو فلم 'تارے زمین پر' میں بالی ووڈ اسٹار عامر خان کے ساتھی اداکار تھے۔ 16 سال بعد ایک خاص پروجیکٹ کے لیے دوبارہ ساتھ میں نظر آئیں گے۔ پیر کو درشیل نے سوشل میڈیا پر عامر کے ساتھ اپنی تصاویر کا کولیج شیئر کرکے مداحوں کو یہ معلومات دی۔

غور طلب ہو کہ کولیج میں 'تب بنام اب' کی تصویر ہے۔ پہلی تصویر عامر اور درشیل کی ہٹ فلم 'تارے زمین پر' کی ایک جھلک ہے، جب کہ دوسری تصویر میں درشیل کو عامر کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ درشیل نے شیئر کی گئی تصویر پر کیپشن لکھا کہ بوممممممم۔۔۔۔۔ 16 سال کے بعد ہم ایک بار پھر ساتھ ہیں۔ جذباتی؟ ہاں، تھوڑا سا...؟ بالکل۔ درشیل نے مزید لکھا کہ تجربے کے لیے میرے پسندیدہ گرو کو ڈھیر سارا پیار، بڑے انکشافات کے لیے اس جگہ کو دیکھیں۔ 4 دن باقی!

درشیل کی پوسٹ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ عامر کے ساتھ 'ستارے زمین پر' میں کام کر رہے ہیں، جو 'تارے زمین پر' کا سیکوئل ہے۔ ساتھ ہی کچھ مداحوں نے اندازہ لگایا ہے کہ دونوں نے ایک اشتہار کے لیے ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ایسی صورتحال میں پرجوش صارفین درشیل کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اپ ڈیٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

قابل ذکر ہو کہ فلم 'تارے زمین پر' آٹھ سالہ باصلاحیت لڑکے ایشان کے گرد گردش کرتی ہے۔ فلم میں عامر خان ایک آرٹ ٹیچر کے کردار میں نظر آئے تھے، جنہیں پتہ چلتا ہے کہ ایشان ڈسلیکسک کا شکار ہے اور وہ اسے اس کی حقیقی صلاحیتوں کو دریافت کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حال ہی میں منعقدہ ایک نئی سمٹ میں، عامر خان نے اپنی فلم 'ستارے زمین پر' کے بارے میں کچھ اپڈیٹس شیئر کی تھیں۔ فلم کی شوٹنگ شروع ہو چکی ہے اور توقع ہے کہ فلم رواں سال کے آخر تک کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.