ETV Bharat / entertainment

سورت میں 23 سالہ ماڈل کی خودکشی، آئی فون سے ہو سکتا ہے معاملے کا انکشاف - MODEL COMMITS SUICIDE IN SURAT

متوفیہ کی اگلے سال شادی ہونی تھی لیکن منگیتر کی والدہ کی وفات کے باعث شادی ملتوی کردی گئی۔

ماڈل انجلی ورمورا
ماڈل انجلی ورمورا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 10, 2025 at 11:58 PM IST

3 Min Read

سورت: گجرات کے سورت میں نوساری بازار علاقے کی رہنے والی 23 سالہ ماڈل انجلی ورمورا نے سات جون 2025 کی دیر رات خودکشی کرلی۔ کارتک اپارٹمنٹ میں رہنے والی انجلی اپنی ماں، ایک بھائی اور ایک بہن کے ساتھ رہتی تھی۔

انجلی نے چار اسٹوڈیوز کے ساتھ فری لانس ماڈل کے طور پر کام کیا۔ ان اسٹوڈیوز میں ریونیو بائی الکوزر اسٹوڈیو، پی ایم اسٹوڈیو، اسٹوڈیو ڈاٹ اور سردار مارکیٹ کے قریب واقع ایک اسٹوڈیو شامل ہے۔

ڈی سی پی وجے سنگھ گرجر کے مطابق انجلی کی اگلے سال شادی ہونے والی تھی۔ منگیتر کی والدہ کے انتقال کے باعث شادی کو ٹال دیا گیا۔ خودکشی کی رات انجلی نے اپنے منگیتر کو ملنے کے لیے بلایا تھا، لیکن مبینہ طور پر دکان پر گاہکوں کی بھیڑ کی وجہ سے وہ نہیں آ سکا۔ خودکشی کرنے سے پہلے انجلی نے سوشل میڈیا پر دو پوسٹس کی تھیں، دونوں پوسٹس میں وہ تناؤ کا شکار نظر آرہی تھی، تاہم دونوں پوسٹوں میں کسی کا نام نہیں تھا کہ کس سے مخاطب کیا گیا ہے، یہ بھی ایک معمہ ہے۔ انجلی کے قریبی لوگوں کے بیانات بھی لیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'مجھے انصاف دو جناب آج میں ہار گیا ہوں...'; خودکشی کرنے سے پہلے نوجوان نے جج کو مخاطب کرکے 3 صفحات پر مشتمل خودکشی نوٹ لکھا

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ماڈل انجلی کے ساتھ رابطے میں رہنے والے تمام افراد کے بیانات لیے جا رہے ہیں، چار سے پانچ دیگر ماڈلز بھی کام کر رہی تھیں، انہیں بھی بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے بلایا گیا ہے، ساتھ ہی شوٹنگ کے کیمرہ مین اور میک اپ آرٹسٹ کی بھی شناخت کر کے بیان کے لیے طلب کر لیا گیا ہے"۔

پولیس مختلف سمتوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ساتھی ماڈلز، میک اپ آرٹسٹ اور کیمرہ مین کے بیانات لیے جائیں گے۔ انجلی کا آئی فون ایف ایس ایل کو بھیج دیا گیا ہے، کیونکہ اس میں فیس لاک اور پن لاک ہے۔ فون کی کال ڈیٹیلز اور دیگر ریکارڈ حاصل کرکے تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔ خودکشی کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خودکشی کوئی حل نہیں ہے: اگر آپ خودکشی کے خیالات رکھتے ہیں یا آپ کسی دوست کے بارے میں پریشان ہیں یا آپ کو جذباتی سہارے کی ضرورت ہے، تو کوئی ہے جو آپ کی بات سننے کے لیے ہمیشہ موجود ہے۔ سنیہا فاؤنڈیشن - 04424640050 (24x7) دستیاب ہے یا iCall، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنسز ہیلپ لائن - 9152987821 پر کال کریں (پیر سے ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 10 بجے تک دستیاب)۔

مزید پڑھیں: ویڈیو شوٹنگ کے دوران جوڑے نے خودکشی کی کوشش کی، ایس ڈی ایم اور چیئرمین پر لگائے سنگین الزامات، سی ایم یوگی سے انصاف کا مطالبہ، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.