ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سنسیکس نے لگایا غوطہ، نفٹی میں بھی گراوٹ
ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کو دھچکا لگا۔ ابتدائی طور پر سینسیکس 850 پوائنٹس نیچے رہا، نفٹی 24،650 سے نیچے پھسلتا دِکھا۔

Published : June 13, 2025 at 6:13 PM IST
ممبئی: اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی۔ بازار کھلنے کے بعد سینسیکس 850 پوائنٹس نیچے رہا۔ وہیں نفٹی بھی 24,650 پوائنٹس تک چلا گیا. اس کے ساتھ ہی بھارت VIX کے حصص میں زبردست اچھال آیا۔ اس میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اگر آج کے بازار پر نظر ڈالیں تو صبح 9:25 بجے سینسیکس 925.51 پوائنٹس نیچے تھا۔ یہ 1.13 فیصد کی کمی کے ساتھ 80,766.47 پر تھا۔ وہیں نفٹی 284.55 پوائنٹس یا 1.14 فیصد گر کر 24,603.65 پر تھا۔
اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے پبلک سیکٹر کے بینکوں، سمال کیپ 100 اور نفٹی آٹو میں زبردست گراوٹ درج کی گئی۔ ایک طرف پی ایس یو بینکوں میں 1.60 فیصد کی کمی آئی ہے۔ اسمال کیپ 100 کے حصص کی قیمتوں میں 1.53 فیصد اور نفٹی آٹو سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں 1.49 فیصد کی کمی ہوئی۔
جمعہ، 13 جون کو، بنچ مارک انڈیکس نفٹی اور سینسیکس تیزی سے نیچے گرے۔ اس طرح مسلسل دوسرے سیشن میں گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث شیئر بازار نیچے کھلا۔ جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں بے چینی دیکھی گئی۔ ایران کے دارالحکومت تہران پر علی الصبح اسرائیلی حملے نے وسیع تنازع کو بڑھا دیا ہے۔ اس سے عالمی اسٹاک کے ساتھ ساتھ ہندوستانی بازار بھی متاثر ہوئے۔ اس ہنگامے کا گھریلو ایکویٹی پر بہت زیادہ اثر پڑا۔
ایران کے دارالحکومت تہران پر اسرائیلی حملے کا اثر یہ ہوا کہ خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ ہوا۔ اس طرح ہفتے میں 14 فیصد اضافہ ہوا۔ یہ 2022 کے بعد سے ان کا سب سے بڑا ہفتہ وار فائدہ ہے۔ یہ اضافہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اگر آپ دیکھیں تو اس سے قبل جے پی مورگن نے ہفتے کے آغاز میں خبردار کیا تھا کہ بدترین صورت حال میں تیل 130 ڈالر فی بیرل تک جا سکتا ہے۔
اگر ہم آج کے بازار پر نظر ڈالیں تو صبح 9:25 کے قریب سینسیکس 925.51 پوائنٹس یا 1.13 فیصد گر کر 80,766.47 پر تھا۔ وہیں نفٹی 284.55 پوائنٹس یا 1.14 فیصد گر کر 24,603.65 پر تھا۔ اس طرح تقریباً 434 اسٹاکس میں اضافہ دیکھا گیا۔ 2308 کمپنیوں کے حصص میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ 104 اسٹاکس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:
اسرائیل کا ایران پر بڑا حملہ، ایٹمی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، فوجی پاسداران انقلاب کے سربراہ کی ہلاکت کا خدشہ
ایران میں پاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی اسرائیلی حملے میں ہلاک
ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 100 سے زائد ڈرونز داغے
اسرائیل نے جوہری خطرات کو ختم کرنے کے لیے ایران کے خلاف 'آپریشن رائزنگ لائن' شروع کر دیا ہے

