ETV Bharat / business

پھر ہوا سونے کی قیمت میں اضافہ، یہاں جانیں تازہ ترین قیمتیں اورعالمی رجحانات - GOLD RATE TODAY

بھارت میں، 24 کیرٹ سونے کی قیمت 9,338 فی گرام ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 8,560 فی گرام ہے۔

پھر ہوا سونے کی قیمت میں اضافہ، یہاں جانیں تازہ ترین قیمتیں اورعالمی رجحانات
پھر ہوا سونے کی قیمت میں اضافہ، یہاں جانیں تازہ ترین قیمتیں اورعالمی رجحانات (AFP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 10, 2025 at 6:13 PM IST

2 Min Read

دہلی: آج جمعرات، 10 اپریل کو عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔ امریکی صدر کی جانب سے راتوں رات کم از کم 75 ممالک کے لیے ٹیرف پر 90 دن کے وقفے کے اعلان کے بعد بی قیمتوں میں ڈیڑھ سال میں ایک دن کی سب سے بڑی پیش قدمی دیکھنے کو ملی ہے۔

ٹیرف کے ارد گرد کی غیر یقینی صورتحال نے امریکی ڈالر پر بھی مشکل میں ڈال دیا ہے حالانکہ امریکی ڈالر کو ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ کا فاتح ہونا تھا، جو اب توازن میں لٹک رہا ہے۔

چین نے گزشتہ شام امریکی اشیا پر ٹیکس 34 فیصد سے بڑھا کر 84 فیصد کر دیا تھا۔

ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق، جنوری سے مارچ 2025 کے دوران تین سالوں میں سونے کی حمایت یافتہ ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز میں سب سے زیادہ سہ ماہی آمد ہوئی ہے۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اگر میکرو اکنامک غیر یقینی صورتحال برقرار رہتی ہے تو سونا مزید مہنگا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے، بدھ (9 اپریل 2025) کو دہلی میں سونے کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں تھیں اور زیورات اور اسٹاکسٹس کی کم مانگ کے درمیان سونے کی قیمت فی دس گرام 91,000 روپے کی سطح سے نیچے گر گئیں تھیں۔ آل انڈیا صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 99.9 فیصد خالص سونے کی قیمت 1,050 روپے کی کمی کے ساتھ 90,200 روپے فی 10 گرام پر آ گئی تھیں۔ منگل (8 اپریل) کو یہ قیمتی پیلی دھات 91,250 روپے پر بند ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.