ETV Bharat / business

اپریل کے پہلے ہی دن ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی - LPG PRICE CUT

آئل کمپنیاں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو گیس سلنڈر کی قیمتیں طے کرتی ہیں۔ اپنے شہر میں گیس کے نئے دام جانیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Photo: IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 1, 2025 at 7:17 AM IST

2 Min Read

حیدرآباد: سرکاری تیل کمپنیوں نے نوراتری 2025 کے دوران عوام کو ایک بڑی راحت دی ہے۔ ہر ماہ کی طرح آج منگل یکم اپریل کو کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ نئے دام آج سے ہی نافذ العمل ہیں۔ جانکاری کے مطابق، 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بڑی تخفیف کی گئی ہے۔ وہیں گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اس سے پہلے مارچ میں ہولی سے پہلے کمپنیوں نے کمرشل گیس قیمت میں چھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 19 کلو کے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کی کمی کر دی، یہ کمی آج سے نافذ ہو گئی ہے۔

جانیے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمتیں

انڈین آئل کی جانب سے جاری کی گئی گیس سلنڈر کی نئی قیمتوں کے مطابق یکم اپریل کو راجدھانی دہلی میں 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 41 روپے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 1762 روپے ہوگئی ہے جو مارچ کے مہینے میں 1803 روپے تھی۔ ممبئی میں قیمت 1755.50 روپے سے کم ہو کر 1713.50 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح چنئی میں آج سے 1965.00 روپے کے بجائے 1921.50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ کولکتہ میں، سلنڈر اب 1913.00 روپے کے بجائے 1868.50 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی بہار کی راجدھانی پٹنہ میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت اب 2031 روپے ہو گئی ہے۔ وہیں پٹنہ میں 14 کلو گھریلو سلنڈر کی قیمت 901 روپے پر برقرار ہے۔

مارچ میں گیس سلنڈر چھ روپے مہنگا ہوا تھا

اس سے قبل مارچ کے مہینے میں تیل کمپنیوں نے کمرشل گیس کی قیمت میں چھ روپے کا اضافہ کر دیا تھا۔ اس ماہ بھی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کا اثر ملک کے چاروں میٹرو شہروں میں دیکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ، جانیے تازہ ترین دام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.