ETV Bharat / bharat

جو حال تمہارے والد کا... این سی پی لیڈر ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی - DEATH THREAT TO ZEESHAN SIDDIQUE

بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی کو ای میل کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔

این سی پی لیڈر ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی
این سی پی لیڈر ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 22, 2025 at 12:08 AM IST

2 Min Read

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر سنسنی پھیل گئی ہے۔ این سی پی (اجیت پوار دھڑے) کے رہنما اور سابق ایم ایل اے ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ ذیشان صدیقی سابق وزیر بابا صدیقی کے صاحبزادے ہیں۔ انہیں ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جو کچھ بابا صدیقی کے ساتھ ہوا، ہم آپ کے ساتھ وہی کریں گے۔ جیسے ہی یہ دھمکی سامنے آئی، ممبئی پولیس فوراً حرکت میں آگئی۔

باندرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ذیشان صدیقی کے گھر پہنچ کر معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ اس کے ساتھ ذیشان صدیقی کی سیکیورٹی کو بھی ترجیح دی جارہی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ذیشان صدیقی کے والد اور سابق وزیر بابا صدیقی کو قتل کیا گیا تھا، جس میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا تھا۔ اس واقعے کے بعد سے صدیقی خاندان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

دھمکی آمیز ای میل میں کیا ہے؟

ذیشان صدیقی کو موصول ہونے والی ای میل میں نہ صرف جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے بلکہ 10 کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ دھمکی دینے والے شخص نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہر چھ گھنٹے بعد ایسی ای میل بھیجتا رہے گا۔ ای میلز کی مسلسل دھمکیوں سے صدیقی خاندان میں خوف کی ہے۔

پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور ای میل بھیجنے والے کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ سائبر سیل کی مدد سے ای میل کے ماخذ کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس اس بات کی بھی جانچ کر رہی ہے کہ آیا اس دھمکی کا تعلق بابا صدیقی کے قتل سے ہے، جس میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام آیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.