ETV Bharat / bharat

لڑکی نے مچھلیوں سے ڈھکا جسم، سڑک پر کیٹ واک کرکے دکھایا خاص انداز، پرس دیکھ رہ جائیں گے حیران - Viral Video

آج کل فیشن کے معنی بالکل بدل چکے ہیں۔ آج پوری دنیا میں لوگ عجیب و غریب اور مضحکہ خیز لباس پہنتے ہیں۔ اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک لڑکی نے اپنے جسم کو مچھلیوں سے ڈھانپ رکھا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 11:09 AM IST

Viral Video
لڑکی نے مچھلیوں سےڈھکا جسم (Photo: Instagram @gofishingindonesia)

نئی دہلی: آج کے دور میں فیشن کے معنی بالکل بدل چکے ہیں۔ پوری دنیا میں لوگ عجیب و غریب اور مضحکہ خیز لباس پہنتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی فیشن انڈسٹری کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں ہے۔ آج ایک سے ایک عجیب و غریب لباس دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہی نہیں، یہ لباس گلیمرس اور اسٹائلش سمجھے جاتے ہیں۔ آپ نے اکثر ٹی وی پر کئی فیشن شوز میں ماڈلز کو عجیب و غریب لباس پہنے دیکھا ہوگا۔

اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک لڑکی نے اپنے جسم کو مچھلیوں سے ڈھانپ رکھا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے ہیں۔ اس ویڈیو کو حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ @gofishingINDONESIA پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

مچھلیوں سے ڈھکا جسم:

غور طلب ہے کہ وائرل ہو رہے ویڈیو میں ایک لڑکی کو سڑک پر کیٹ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ لڑکی نے اپنے جسم کو مردہ مچھلیوں سے ڈھانپ رکھا ہے۔ مچھلیوں کی مدد سے اس نے ڈریس کو بہت خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا ہے۔ یہ لباس پہننے کے بعد لڑکی کسی ماڈل سے کم نہیں لگ رہی ہے۔

مچھلی کا بنایا پرس:

یہی نہیں اس نے اپنے کندھے پر پرس بھی لٹکا رکھا ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اس کے پرس میں بھی ایک بڑی مچھلی ہے۔ مچھلی کا منہ کھلا ہوا ہے جس میں پرس جیسی کوئی بھی چیز رکھی جا سکتی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا صارفین اس کے لباس اور پرس کو دیکھ کر حیران ہیں۔

ویڈیو خوب ہو رہا ہے وائرل:

اس ویڈیو کو 50 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں جب کہ کئی لوگوں نے اس پر تبصرے بھی کیے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اس میں کوئی مضحکہ خیز بات نہیں ہے، یہ بہت برا فعل ہے۔ وہیں کچھ لوگ بلی کو پکارنے لگے، بولے- کوئی جلدی سے بلی کو بلائے۔ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ بکواس ویڈیو ہے، معصوم مخلوق کو اس طرح نہیں مارنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

خوفناک منظر! چین کے دریائے کیانٹانگ کے قریب سیلفی لیتے وقت کئی سیاح بہہ گئے، ویڈیو دیکھیے

باپ نے بیٹی کے سر پر سی سی ٹی وی کیمرہ لگا دیا، سب حیران، ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.