ETV Bharat / bharat

میزورم، گوا کے بعد تریپورہ، بھارت کی تیسری مکمل خواندہ ریاست قرار - TRIPURA FULLY LITERATE STATE

تریپورہ کو مکمل طور پر خواندہ قرار دیا گیا ہے، ریاست کی خواندگی کی شرح 95.6 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

میزورم، گوا کے بعد تریپورہ، بھارت کی تیسری مکمل خواندہ ریاست قرار
میزورم، گوا کے بعد تریپورہ، بھارت کی تیسری مکمل خواندہ ریاست قرار (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : June 23, 2025 at 10:15 PM IST

3 Min Read

اگرتلہ: ایک اہم پیش رفت میں، تریپورہ کو مکمل طور پر خواندہ قرار دیا گیا۔ ریاست کی خواندگی کی شرح 95.6 فیصد تک بڑھ گئی۔ پیر کو مرکزی وزارت تعلیم کی ڈائریکٹر (ایڈلٹ ایجوکیشن) پریتی مینا نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میزورم اور گوا کے بعد تریپورہ بھارت کی تیسری ریاست ہے جسے مکمل طور پر خواندہ ریاست ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کہ اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو (UNESCO) 95 فیصد خواندگی کی شرح کے ساتھ ایک ریاست کو 'مکمل طور پر خواندگی' ریاست کے طور پر نامزد کرتی ہے۔ مینا نے کہا کہ "مالی سال 2023-24 کے لیے شائع ہونے والی متواتر لیبر فورس سروے (PLFS) رپورٹ کے مطابق، تریپورہ کی شرح خواندگی کے پچھلے سروے کے مطابق 79 فیصد تھی تاہم تازہ طور پر نیو انڈیا لٹریسی پروگرام کے ذریعہ تریپورہ کی شرح خواندگی بڑھ کر 95.6 فیصد ہوگئی ہے۔"

مینا نے تریپورہ کے نو خواندہ افراد پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ریاست کو 2027 کی مردم شماری میں مکمل طور پر خواندہ قرار دیا جائے۔ ان کے مطابق، اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو پورا کرتے ہوئے، بھارت 2030 تک مکمل طور پر خواندہ ملک بن جائے گا۔

اسی تقریب میں تریپورہ کے وزیر اعلی مانک ساہا نے کہا کہ 1961 میں ریاست کی خواندگی کی شرح محض 20.24 فیصد تھی۔ "متعدد چیلنجوں پر قابو پاتے ہوئے، ریاست کی خواندگی میں بتدریج اضافہ ہوا، جو 2001 میں 73.66 فیصد سے 2011 کی مردم شماری میں 87.22 فیصد تک پہنچ گئی۔" انہوں نے کہاکہ "وزیر اعظم نریندر مودی کے 'وکست بھارت 2047' کے وژن میں، خواندگی کو کافی اہمیت دی گئی ہے۔" انہوں نے یہ بھی کہا کہ شمال مشرقی ریاستوں میں، تریپورہ کی جی ڈی پی اور فی کس آمدنی دوسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میزورم کو بھارت کی پہلی مکمل خواندہ ریاست قرار دیا گیا - FIRST FULLY LITERATE STATE

محکمہ تعلیم کے ایک سینئر افسر کے مطابق، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی قیادت میں، ریاستی خواندگی مشن اتھارٹی، اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ، ریٹائرڈ اساتذہ، اسکولوں اور کالجوں کے طلباء، رضاکاروں اور مختلف سطحوں کے تربیت یافتہ اہلکاروں نے مل کر ULLAS پروگرام کو انجام دینے کے لیے انتھک محنت کی۔ اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.