ETV Bharat / bharat

'جو لوگ امبیڈکر اور پیریار کی توہین کرتے ہیں انہیں الگ تھلگ کیا جانا چاہیے': پرکاش امبیڈکر - PRAKASH AMBEDKAR

پرکاش امبیڈکر نے تمل ناڈو حکومت کی ستائش کی کہ اس نے پسماندہ لوگوں کے تحفظ میں 'قابل ستائش کوششوں' کو سراہا ہے۔

'جو لوگ امبیڈکر اور پیریار کی توہین کرتے ہیں انہیں الگ تھلگ کیا جانا چاہیے': پرکاش امبیڈکر
'جو لوگ امبیڈکر اور پیریار کی توہین کرتے ہیں انہیں الگ تھلگ کیا جانا چاہیے': پرکاش امبیڈکر (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 15, 2025 at 1:49 PM IST

3 Min Read

چنئی: ڈاکٹر بھیم راؤ رام جی امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر، ان کے پوتے اور وکیل پرکاش امبیڈکر نے پرزور انداز میں کہا کہ جو کوئی بھی امبیڈکر اور پیریار کی توہین کرتا ہے اسے الگ تھلگ کر دینا چاہیے۔ بابا صاحب امبیڈکر کے یوم پیدائش کو تمل ناڈو حکومت نے چنئی میں 'یوم مساوات' کے طور پر منایا۔ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے، پرکاش امبیڈکر نے تمل ناڈو حکومت کی ستائش کی کہ اس نے پسماندہ لوگوں کے تحفظ میں 'قابل ستائش کوششوں' کو سراہا۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ ذات پات کے مسائل کو حل کیے بغیر ایک منصفانہ اور مساوی سماج کی تعمیر ناممکن ہے۔ "یہ ذات پات کی وجہ سے ہے کہ بھارت آج دو حصوں میں تقسیم ہے۔ بھارت کے کئی حصوں میں سماجی انصاف کے لیے جدوجہد دیکھنے کو ملتی ہے، لیکن کسی کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جنوبی بھارت کے لیڈروں نے اس تحریک کو آگے بڑھایا ہے۔ یہ جنوبی ہند کے لیڈر ہی تھے جنہوں نے سب سے پہلے سماجی انصاف کی جدوجہد کا معاملہ اٹھایا تھا"۔

انہوں نے کہا کہ "امبیڈکر کے یوم پیدائش کو یوم مساوات کے طور پر منانا تمل ناڈو حکومت کا ایک بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’مرکزی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق تمل ناڈو میں غیرت کے نام پر قتل کے معاملات پورے ملک میں سب سے زیادہ ہوتے ہیں۔ یہ واقعی دل دہلا دینے والی خبر ہے۔ ہمیں اسے روکنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں ریاستی حکومت سے درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ وہ غیرت کے نام پر قتل کو روکنے کے لیے سخت قانون بنائے‘۔

پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ "حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اس بات کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ذات پات کی تقسیم اب بھی برقرار ہے۔ ذات پات سماجی ہم آہنگی کو متاثر کرتی ہے۔ تمل ناڈو حکومت درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے لیے بہت سی معاشی اور سماجی بہبود کی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، جو اس موقع پر موجود تھے نے ایس سی اور ایس ٹی طلباء کے لیے 227.85 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے 18 ہاسٹلز، 19 کمیونٹی ویلفیئر سینٹرز، 1000 قبائلی رہائش گاہوں کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش: امبیڈکر پر شاہ کے بیان کے خلاف بی ایس پی سڑکوں پر، ریاست بھر میں مظاہرے - BSP WORKERS PROTEST IN UP

قبل ازیں پارلیمنٹ میں امبیڈکر کی توہین کے معاملے پر میڈیا کی جانب سے سوال کرنے کے بعد پرکاش امبیڈکر نے کہا کہ "ایک مخصوص طبقے کے لوگ ہمیشہ مظلوموں کی ترقی کی مخالفت کریں گے۔ وہی لوگ ہیں جو امبیڈکر اور پیریار کی توہین کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی شناخت کرکے انہیں الگ تھلگ کرنا چاہیے۔" واضح رہے کہ گزشتہ دسمبر کے دوران راجیہ سبھا میں تقریر کرتے ہوئے، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاتھا کہ "امبیڈکر، امبیڈکر جیسے نعرے لگانا اب ایک فیشن بن گیا ہے،" ان کی تقریر کی تمل ناڈو کے سی ایم ایم کے اسٹالن سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سخت مذمت کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.