ETV Bharat / bharat

اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ضمانت منظور - KEJRIWALS BAIL Granted

سی بی آئی کیس میں گرفتار دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو بڑی راحت مل گئی ہے۔ دہلی سی ایم کی عرضی پر سپریم کورٹ نے ان کو ضمانت دے دی ہے۔ ای ڈی کیس میں کیجریوال کو پہلے ہی ضمانت مل چکی تھی۔ آج سپریم کورٹ سے بھی ان کو ضمانت مل گئی ہے۔ اس سے پہلے منیش سسودیا، بی آر ایس لیڈر کے۔ کویتا، ایم پی سنجے سنگھ، درگیش پاٹھک کو بھی ضمانت مل چکی ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2024, 10:31 AM IST

Updated : Sep 13, 2024, 10:59 AM IST

کیجریوال کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ
کیجریوال کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا آج فیصلہ (Etv Bharat)

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کے لیے آج یعنی جمعہ کا دن بہت اہم رہا، سپریم کورٹ نے ایکسائز پالیسی سے متعلق سی بی آئی کیس میں ان کو ضمانت دے دی ہے۔ اس معاملے کی سماعت گزشتہ ہفتے مکمل ہوئی تھی اور سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال کو 26 جون کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔ 14 اگست کو سپریم کورٹ نے کیس میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا اور ان کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر تفتیشی ایجنسی سے جواب طلب کیا تھا۔

قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو آج ضمانت مل سکتی ہے، لیکن اگر ہم سی بی آئی کے دلائل پر یقین کریں تو ان کے مطابق، وزیر اعلیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے اروند کیجریوال گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں ضمانت نہیں دی جانی چاہیے۔

ضمانت کی درخواست کے علاوہ سپریم کورٹ گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر بھی اپنا فیصلہ سنائے گی۔ جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اجل بھوئیاں کی بنچ یہ فیصلہ سنائے گی۔ واضعے رہےکہ سپریم کورٹ نے 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اس سے پہلے اسی گھوٹالے کے ای ڈی معاملے میں سپریم کورٹ نے 12 جولائی کو کیجریوال کو ضمانت دی تھی، لیکن وہ جیل سے باہر نہیں آسکے تھے۔ اس سے قبل پچھلی سماعت میں کیجریوال کی جانب سے ان کے وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے دلیل دی تھی کہ یہ اپنے آپ میں ایک منفرد کیس ہے۔

منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے سخت قوانین کے باوجود کیجریوال کو دو بار ضمانت ملی۔ ایسے میں سی بی آئی کیس میں ضمانت کیوں نہیں دی جا سکتی؟ جبکہ سی بی آئی نے اپنی دلیل میں کہا ہے کہ کیجریوال تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ جبکہ عدالت نے خود حکم نامے میں کہا ہے کہ یہ توقع نہیں کی جا سکتی کہ ملزم خود کو مجرم قرار دے گا۔

Last Updated : Sep 13, 2024, 10:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.